اب اردو میڈیم کے طالب علم بھی کرسکتے ہیں ITI کی اردو کتابوں سے استفادہ!
نئی دہلی: تکنیکی تعلیم بذریعہ اردو میڈیم ہمیشہ سے ایک ایسا حساس مسئلہ رہا ہے جس کا تعلق براہِ راست ’اردو زبان اور روزگار‘ سے ہے۔ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل نے قومی اردو کونسل کے ذریعے کئی ایسے انقلابی قدم اٹھائے ہیں جن کے ذریعے نہ صرف اردو زبان کا فروغ ہورہا ہے بلکہ اقلیتو ںکے لےے بھی زمینی سطح پر ایسے پروگرام اور پالیسیاں ترتیب دی گئی ہیں جن سے ایک بڑی تعداد میں اردو طالب علم تکنیکی تعلیم اور روزگار سے جڑرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر خواجہ اکرام نے چوبیس روزہ ITI ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں کیا۔
اردو زبان کو ذریعہ معاش سے جوڑا جا سکے اس سلسلے میں کونسل نے اپنے ایک بڑے پروجیکٹ کی شروعات کی ہے، اس سال قومی اردو کونسل ITI یعنی انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے پیشہ وارانہ کورس کی کتابیں مہیا کرانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ ITI کے اسکول پورے ہندوستان میں پھیلے ہوئے ہیں اور ان علاقوں میں بھی ہیں جہاں اقلیت کثیر تعداد میں موجود ہے، جن کی مادری زبان اردو ہے۔ پچھلے کئی برسوں میں یہ کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی کہ اقلیتی علاقوں سے آئے ہوئے اردو میڈیم کے طالب علم ITI کے نصاب میں موجود ماڈرن لٹریچر سے اس لےے استفادہ نہیں کر پاتے کیونکہ وہ انگریزی زبان سے بہت اچھی طرح واقف نہیں ہیں۔ جس سطح کی انگریزی انھوں نے پڑھی ہے اس کے ذریعے تکنیکی اصطلاحات کو سمجھنا بہت مشکل ہے۔ ITI میں اردو کے ذریعے تعلیم حاصل کرنا اور تدریس بذریعہ اردو ، دونوں ہی ایسی پریشانیاں ہیں جو صرف تعلیم و تدریس سے ہی نہیں جڑی بلکہ اگر اس کا سماجیاتی تجزیہ کیا جائے تو یہ بے روزگاری کی بھی ایک بڑی وجہ ہے۔
قومی اردو کونسل چاہتی ہے کہ پروفیشنل کورسز کی کتابیں اردو میں مہیا کرائی جائیں۔ اس لےے کونسل نے ITI کے نصاب میں موجود انگریزی کتابوں کا اردو ترجمہ اور ان کی اشاعت کا ذمہ اٹھاتے ہوئے فروغ اردو بھون میں چوبیس روزہ ور کشاپ کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا۔ جس میں آئی ٹی آئی کی 18،Trades (ٹریڈس) ہیں۔ان میں Fitter(فیٹر)، Electrician(الیکٹریشین )،Mechanic Motor Vehicle(میکنک موٹر وہیکل ) ، Wireman(وائرمین )، Turner(ٹرنر)، Mechanic Diesel(میکنک ڈیژل)، Cutting and Sewing(کٹینگ اور سوئنگ) ،Mechinist(میکی نسٹ) ،Mechanic Tractor (میکنک ٹریکٹر)،Mechanic Radio & TV(میکنک ریڈیو اور ٹی وی)، Computer Operating & Programming Assistance(کمپیوٹر اوپریٹنگ اور پروگرامنگ اسسٹنس) ،Refrigeration & AC Mechanic(ریفریجریشن اور اے سی میکنک )، Sheet Metal worker(شیٹ میٹل ورکر) ، Tool & Die Making(ٹول اور ڈائی میکنگ)،Information Technology & Electronic system maintenance(انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکڑانک سسٹم مینٹننس)، Draughtsman Mechanical(ڈرافٹس مین میکنیکل)،Electronic System Maintenance(الیکٹرانک سسٹم مینٹننس)، کو منتخب کیا گیا ۔ یہ 18موضوعات National Instructional Media Institute (NIMI) جو ڈائرکٹوریٹ جرنل ایمپلائمنٹ اور ٹریننگ منسٹری آف لیبر ، گورنمنٹ آف انڈیا، چنئی سے منظور شدہ ہیں ۔
کونسل نے ITI کے ان 18 Trades کی کتابیں جس میں Theory, Practical اور Assignment/Text کی کتابوں کے ترجمہ کی ذمے داری یونیورسٹی پولی ٹیکنک ، علی گڑھ کو دی تھی۔ اس پورے پروجیکٹ میں ITI کی 52 کتابوں کا ترجمہ کرایا گیا۔ ان 52 ترجمہ شدہ کتابوں کے مینو اسکرپٹ میں سے 41 مینو اسکرپٹ ، ہر لحاظ سے مکمل ہو چکی ہےں۔ اس ورکشاپ میں اردو، انگریزی، ریاضی، کامرس اور ترجمے کے ماہرین نے شرکت کی جو ان ترجمہ شدہ کتابوں پر نظر ثانی کریں گے۔
آج کی اس میٹنگ میں ڈاکٹر رضوان الرحمن (جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی)، پروفیسر سہیل احمد فاروقی (جامعہ ملیہ اسلامیہ)، جناب عارف عثمانی ( سابق استاد اینگلو عربک اسکول)، نئی دہلی، جناب صباحت حسین، جناب عارف حسن کاظمی، جعفرآباد، جناب سید ظفر الاسلام نئی دہلی، جناب محمد قاسم دہلی، جناب دلشاد خان راؤ دہلی، جناب سید مرغوب احمد دہلی، جناب وسیم احمد نئی دہلی، جناب سید تنویر حسین (دہلی یونیورسٹی )، ڈاکٹر ابو شہیم خان (دہلی یونیورسٹی)، جناب ریاض الدین دہلی، جناب طیب دہلی، جناب وسیم احمد نئی دہلی، جناب ارشد احمد دہلی، ڈاکٹر محمد عارف نئی دہلی، ڈاکٹر ماجد حسین نئی دہلی، انجینئر محمد معین الدین نئی دہلی، جناب نعیم اللہ صدیقی نئی دہلی، ڈاکٹر سجاد اختر ،نئی دہلی،جناب ریحان عباسی، جناب محمد شمیم اختر نئی دہلی، جناب اسد فیصل فاروقی، نئی دہلی، جناب کاشف اسرار احمد نئی دہلی، جناب فرحت عثمانی،ڈاکٹر غفران احمد خان نئی دہلی، جناب تحسین احمد نئی دہلی،ڈاکٹر رضوان الرحمن، (جواہر لعل نہرو یونیورسٹی)،جناب محمد قاسم، نئی دہلی، ڈاکٹر دلشان خاں راؤ، جناب سید مرغوب احمد،جناب ریاض الدین دہلی، جناب طیب، دہلی، جناب ارشد غور دہلی، ڈاکٹر محمد عارف دہلی، ڈاکٹر محمد عمر رضا (جواہر لعل نہرو یونیورسٹی)، ڈاکٹر محمد امتیاز عالم دہلی، انجینئر محمد محی الدین، جناب نعیم اللہ صدیقی دہلی، جناب شمیم اختر اور قومی اردو کونسل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر محترمہ شمع کوثر یزدانی، اور ریسرچ اسسٹنٹ جناب انتخاب احمد کی زیر نگرانی میں ان تمام ماہرین کی موجودگی سے یہ چوبیس روزہ ورکشاپ مکمل ہوئی۔
)رابطۂ عامہ سیل(