Home / Socio-political / مسئلۂ کشمیر اور پاکستان

مسئلۂ کشمیر اور پاکستان

مسئلۂ کشمیر اور پاکستان

نواز شریف نے فوج کے احکام کا ٹھیکرا ایک بار پھر کشمیر کے سر پھوڑ ڈالا۔ یہ بات نئی نہیں ہے بلکہ پاکستان کا ہر وزیر اعظم یہ کام کرتا ہے لیکن نواز شریف کی اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ انہوں نے ابتدامیں کسی حد تک دلیری دکھائی تھی جس کو عوام کی بے انتہا حمایت حاصل ہوئی تھی۔ نواز شریف نے دوران انتخاب جب لوگوں سے کہاکہ وہ بھارت کے ساتھ بہتر رشتے کے خواہاں ہیں تو لوگوں نے ان کے اس بیان کو ہاتوں ہاتھ لیا تھا۔ اور اس حد تک پسند کیا کہ نواز شریف وزیر اعظم بن گئے۔ وزیر اعطم بننے کے بعد بھی ان کے بیان اس حوالے سے آتے رہے اور یہ وہی دوستی اور بھائی چارے کی بات تھی جس سے ہر کسی کا متفق ہونا لازم ہے۔ لیکن آخر کب تک؟ انجام کار وہی ہوا جو ہوتا آیا ہے نواز شریف کو بھی اپنا بیان بدلنا پڑا اور اس کے لیے بہانہ پھر وہی کشمیر بنا۔

            کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی جو قرار داد ہے اس میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو آج کے کشمیریوں کی مانگ سے میل کھاتا ہو۔ اول تو یہ بات توجہ کے قابل ہے کہ کشمیر میں اب کوئی جد و جہد آزادی موجود نہیں ہے۔ کشمیری نوجوانوں کو تھوڑے بہت جو تحفظات ہیں وہ حکومت کی پالیسیوں سے ہے اور ہندوستانی حکومت ان کے تحفظات کو دور کرنے کی خاطر خواہ کوشش کر رہی ہے۔ دوسری بات یہ کہ اگر فرض کر لیں کہ کشمیر میں کوئی تحریک موجود ہے تو وہ کم ازکم پاکستان کے ساتھ الحاق تو ہر گز پسند نہیں کریگا۔ یہ بات نہ صرف وہاں کی حکومت بلکہ عوام کو بھی معلوم ہے لیکن اس کا کیا کیا جائے کہ مختلف ممالک کو اپنے محفوظ نہ ہونے کی دہائی دے کر ہمدردی حاصل کرنے کہ اس بہتر طریقہ پاکستان میں ایجاد نہیں ہو سکا ہے۔

            نواز شریف نے بھی اسی حکمت عملی کو اپنانے میں عافیت سمجھی کہ فوج کی بات سے رو گردانی کہیں تاریخ کے دہرائے جانے کا سبب نہ بنے۔ جو بھی ہو لیکن پاکستان کی نیت کا حال اب کشمیر کے بچوں کی زبان سے بھی پتہ چلتا ہے جو اب کسی بھی معاملے میں پاکستان کی مداخلت کے نہ صرف خلاف ہیں بلکہ پاکستان کو ایک ایسا ملک تصور کرنے پر مجبور ہیں جو کشمیر کے نام پر اپنے لیے مراعات کا سودا کرتا ہے۔

About admin

Check Also

یہ دن دورنہیں

امریکہ نے پاکستان کی سرزمین پر پہلاڈرون حملہ ۱۸جون ۲۰۰۴ء کوکیا۔ یہ حملے قصر سفیدکے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *