Home / Literary Articles / ڈنمارک میں مقیم اردو کے ادیب ومحقق نصر ملک

ڈنمارک میں مقیم اردو کے ادیب ومحقق نصر ملک

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

ڈنمارک میں مقیم اردو کے ادیب ومحقق  نصر ملک

            ڈنمارک یوروپ کا ایسا شہر ہے جو اپنی تہذیب و تاریخ  اورادبی روایات کے کے نقطۂ نظر سے خوب جانا پہچانا جاتا ہے لیکن یوروپی شہروں میں ڈنمارک اپنے اساطیری  حوالوں سے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے ۔ ڈنمارک   ایسا ملک ہے جہاں دیگر زبانوں کے  بولنے والے اپنی شہریوں ( یعنی  جنھوں  نے ڈینیش شہریت اختیار کر لی ہے مگر ان کی مادری زبان  و ثقافت کوئی اور زبان ہے ) کے لیے ایک ایسی لائبریری بنائی ہے جہاں دیگر زبان کے جاننے والے کے لیے کتابیں ، کیسیٹس اور  مختلف صمعی اور بصری مواد رکھے گئے ہیں  تاکہ وہ دیار غیر میں بھی وہ اپنی مادری زبان کی کتابیں پڑھ سکیں ۔ یہ ڈنمارک کی علم  دوستی کا ایک خوبصورت  اور اہم  مظہر ہے ۔ڈنمارک  کی اس پہل کو دیکھ کر کئی دوسرے یوروپی ممالک نے بھی اس طرح کی لائبریری کا قیام کیا ہے ۔ڈنمارک کی اس لائبریری میں اردو کی تقریبا پندرہ ہزار کتابیں موجود ہیں ۔ بی بی سی کے ایک نمائندہ نے اس لائبریری کی انفرادیت  اور اہمیت کے پیش نظر اس کا دورہ  کیا ۔اس نے اپنے تاثرات لکھتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کی منفرد لائبریری ہے ۔ اس نے ایک دلچسپ بات کا ذکر کیا ہے کہ ’’ یہیں مجھے اردو کے نامور شاعر فیض احمد فیض کا ایک نادر مجموعہ کلام بھی ملا جو دراصل انکی نظموں کا پہلا مجموعہ ’سارے سخن ہمارے‘ ہے جو 1982میں 750محدود نسخوں کی تعداد میں لندن سے یاسمین حسین اور خواجہ شاہد حسین نے شائع کیا تھا-اسکا سرورق مقبول فدا حسین نے بنایا تھا اور اس کا انتساب فیض صاحب نے خود اپنے ہاتھ سے لکھا تھا-اس مجموعے کی متعدد خصوصیات میں سے ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ شاعر اور مجموعے کے نام کے علاوہ کتاب کے صفحات کے بیرونی کونے خالص سونے سے مزین ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ایسے چند ہی نسخے اب دنیا میں دستیاب ہیں۔‘‘

            اس ملک کی ایک بڑی اہمیت اردو کا مہجری ادب ہے ۔ یہاں اردو کی کئی اہم شخصیات موجود ہیں جو اردو زبان و ادب کے فروغ  میں کام کر رہی ہیں ان میں جناب نصر ملک صاحب کی شخصیت سے بلند ہےو ہ بیک وقت ادیب ،محقق، صحافی، کالم نگار اور ڈینش ۔اردو مترجم ہیں ۔حال ہی میں انھوں نے ڈینش اردو لغت  تیار کی ہے جوپاکستان سے شائع ہوئی ہے ۔ اس کام میں ان کی اہلیہ جو خود بھی ایک نامور ادیبہ ہیں انھوں نے ساتھ دیا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ ’’ اردو ہم  عصر ڈاٹ ڈی کے‘‘ کے نام سے  ڈیجٹل  اردو رسالہ شائع کرتے ہیں ۔ اس رسالے کو اولیت کا درجہ حاصل ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں مہجری ادیبوں ، شاعروں کی تخلیقات اور دیگر علمی و ادبی کاوشوں کا علم ہوتا ہے ۔   بر صغیر میں مہجری ادب پر کام کرنے والوں کے لیے یہ ایک اہم ریسرچ ٹول کی حیثیت رکھتا ہے ۔  نصر ملک بنیادی طور پر پاکستانی نژاد ڈینش شہری ہیں ۔اردو ان کے رگ وریشے میں سمائی ہوئی ہے ۔۱۹۷۲  میں وہ  ڈنمارک آئے اس سے قبل وہ پاکستان میں کئی اخبارات سے جڑے رہے ۔انھوں نے اس دوران صحافت میں اپنا سکہ جما لیا تھا ۔ یہی وجہ ہے کہ  ڈنمارک  آنے کے بعد بھی  وہ  اس  سے الگ نہیں ہوسکے اور   یہاں سے ’’ مکتوب ڈنمارک ‘‘ کے عنوان سے مستقل پاکستانی اخبارات کےلیے کالم لکھتے  رہے جو بہت مقبول رہا اور شوق سے پڑھاجاتا رہا۔ڈنمارک سے ایک اردو کا اخبار ’’صدائے پاکستان ‘‘ جاری ہوا جس کی ادار ت کے فرایض بھی آپ نے انجام دیئے ۔  وہ کئی کتابو ں کے مصنف ہیں ان کی میں ڈینش زبان سے اردو کے تراجم کی دو کتابیں ’’ جدیدیت کے پجاری ‘‘او ر ’’دیوتاؤں کا زوال‘‘ بہت مقبول و مشہور ہیں ۔ یہ دونوں   ڈینش زبان کے اعلٰی شاہکار ہیں جن کا ترجمہ کیا گیا ہے ۔ نصر ملک کی عندیہ یہ ہے کہ وہ  اہل اردو کو ڈینش ادب سے روبرو کرائیں ۔ان کا ماننا ہے کہ ترجمہ بے خبری اور آگاہی کے درمیان ایک پل  ہے۔اسی لیے وہ اپنے ویب سائٹ پر مستقل ڈینش ادب کے تراجم شائع کرتے رہتے ہیں ۔اس کے علاوہ ان کی کئی تصانیف ہیں’’ آواز کے رشتے ‘‘ انٹرویو کا مجموعہ ہے ۔ وہ صحافت سے جڑے رہے ہیں اس لیے کئی اہم ادبی اور سیاسی شخصیات کا ترجمہ کیا ہے۔ان  کی نثری نظموں  مجموعہ ’’قطبین‘‘  کے نام سے شائع کر ہوکر مقبول ہوا۔

نصر ملک یوروپ میں ادیبوں کے فہرست میں صف اول میں آتے ہیں ۔ یوروپ کی اہم علمی اور ادبی سر گرمیوں میں حصہ لیتے رہتے ہیں ا س کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں سیمنار کے لیے  بلائے جاتے ہیں ۔ڈنمارک   کی ایک ادبی تنظیم ’’ بیلی ‘‘ سے وابستہ ہیں جس کے تحت ادبی سرگرمیاں منعقد ہوتی رہتی ہیں ۔اسکینڈینیویا میں منعقد ہونے والے تمام پروگراموں میں  نصر ملک  کامیابی کے  ضامن ہیں ۔وہ ڈنمارک میں  ریڈیو کی صحافت سے بھی وابستہ رہے ہیں ۔عمر کے اس حصے میں وہ سرگرم رہتے ہیں یہ بڑی بات ہے اور اس سے بھی بڑی بات یہ ہے کہ ان کی اہلیہ ہما نصر صاحبہ جو خطاطی میں ماہر ہیں اور اردو دوست ہیں وہ ان کے ویب میگزین  کے علاوہ تمام ادبی سرگرمیوں میں ان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی رہتی ہیں۔ مختصر طور پر یہ کہا جاسکتاہے کہ مہجری ادب کو ثروت مند بنانے والوں میں ایک اہم نام جناب نصر ملک کا ہے۔

نصر نصر ۲ نصر۳

About admin

Check Also

اردو غزل کے چند نکات

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین  اردو غزل  کے چند  نکات دنیا کی تمام زبانوں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *