Home / Press Release / کچھ سمجھ نہیں آتا

کچھ سمجھ نہیں آتا

کچھ سمجھ نہیں آتا

سمیع اللہ ملک

مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے، بخدا نہیں ہے،بس میں ایک عجیب سی الجھن کاشکار ہوں۔ بہت سوچتارہتاہوں اس پر۔کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔جسے دیکھوحج پر حج اور عمرے پہ عمرہ کئے جارہاہے ۔ ہماری قیادت تواس میں سب سے آگے ہے۔اگلے پچھلوں کاکوئی فرق نہیں۔ خصوصی مہمانوں کا پروٹوکول پاتے ہیں۔دعائیں مانگتے ہیں اورتصویریں کھنچواتے ہیں۔ حجراسود کوبوسے دیتے ہیں اور پریس کانفرنس کرتے ہیں۔سب کے سب یہی کرتے ہیں۔ خالق کوراضی کرنے کاجتن کرتے ہیں اورمخلوق کے لئے آزاربنے رہتے ہیں۔

مجھے توایک نے بتایاتھاخالق کوراضی کرناہے تومخلوق سے پیار کر،انہیں دیکھ، انہیں سکھ پہنچا، ان کی طرح رہ اورکھا، ان کے دکھ میں خاک میں خاک بسررہ، ان کی خوشیوں میں خوش ہوجا،یاخالق کوراضی رکھنا ہے تومخلوق کے لئے رحمت بن،خودبھوکارہ، انہیں کھلا،نہیں دے سکتاتوکوئی بات نہیں۔آنسوہی بہا،دیکھنے والادیکھتاہے،نیت خالص کو۔

’’نیت کاکیسے پتہ چلتاہے؟ پھرمیں نے پوچھا۔تب کہا،بہت آسان ہے بہت آسان۔ نیت کاخالص ہوناعمل سے پرکھ، یہ دیکھ کہ وہ جودعویٰ کررہاہے۔ خودکیسے رہتاہے۔ کتنی کوشش کرتا ہے۔ اگراس کے پاس وسائل ہیں توکتنا خرچ کرتاہے۔ مخلوق پر، خودکیاکھاتا ہے اور دوسروں کوکیاکھلاتاہے۔ بہت آسان ہے بہت آسان،کچھ کچھ سمجھ میں آیاتھا مجھے اورکچھ سمجھ میں نہیں آیامجھے اب تک۔

باباجی ایک دن ٹیلے پربیٹھے ہوئے تھے۔ بہت اداس سے اورکہہ رہے تھے ۔ میرے مالک سائیں! میں عجیب مصیبت میں پھنس گیاہوں۔ بہت الجھن میں ہوں میں۔ میری مددکردے۔ دیکھ تونے کہاہے یہ سارے بندے میرے ہیں۔میں نے پیداکئے ہیں۔میں خالق ہوں۔ میں مالک ہوں۔اورتوجوکہتاہے وہی حق ہے برحق ہے اور سچ ہے۔ لیکن میں ان بندوں کودیکھتاہوں اورپوچھتاہوں ،تم کس کے بندے ہو؟تب وہ کچھ اور کہتے ہیں۔ کوئی کہتاہے فلاں کا بندہ ہوں،کوئی کہتاہے وڈیرے کا ہوں،فلاں کاہوں، فلاں کاہوں۔ میں بہت مشکل میں ہوں،میری مددکردے۔ بس اتنا کردے کہ اپنے بندوں پرنشان لگادے تاکہ میں پہچان سکوں،یہ تیرہ بندہ ہے،نفس کابندہ ہے۔یہ مخلوق کا بندہ ہے۔

خالق کے گھرجاکریہ کیسے سامنا کرتے ہیںاس کاکچھ سمجھ میں نہیں آتا۔بہت بہادر ہیں یہ کیا؟ میں تونہیںکرسکتا۔کوئی کہتاہے دال کوچھوڑو مرغی کھاؤ کوئی کہتا ہے ہم نے غربت ختم کرنے کیلئے توبے نظیرکارڈدیئے تھے اوردوسری جانب نعرہ لگتاہے کہ ہم نے غریبوں میںتعلیم عام کرنے کیلئے اربوںروپے کے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے علاوہ دانش اسکول کھولے ہیں ۔ کوئی جواب میں کہتاہے کہ یہ ساری مہنگائی توزرداری حکومت کاتحفہ ہے اگر یہ مہنگائی نہ کریں توملک دیوالیہ ہوجاتااس لئے یہ کڑوی گولیاں عوا م کوکھانی پڑیں گی، میڈیامیںیہ خبرآئی ہے کہ امسال پاکستان میں۲۳۸/ارب روپے کے جانوروںکی قربانی ہوئی ہے۔ کچھ سمجھ میں نہیں آتا اور پھراگلے ہی سانس میںکہتے ہیں،ہمیں اللہ اپنے گھربلاتاہے،باربار بلاتاہے توتمہیں کیاتکلیف ہے۔

یہ دیکھئے مخبرصادق سرکارﷺؐنے کیافرمایاہے۔ آپؐ کی ہی بات توسچ ہے،برحق ہے۔

جمعۃ الوداع کے موقع پرکعبۃ اللہ میں امت کویوں مخاطب فرمایا‘ لوگو! کیامیں تمہیں قیامت کی نشانیاں ،علامات اورشرطیں بتاؤں؟ حضرت سلمان فارسیؓ کھڑے ہوئے اور عرض کیا میرے ماں باپ آپﷺؐ پرقربان ہوں ،ضرور ارشاد فرمائیں تاکہ ہم غوروفکرکریں اور محتاط رہیں۔ حضورؐﷺنے فرمایاسنو! یہ باتیں قیامت کی علامات ہیں۔

۱۔لوگ نمازوں کوضائع کرنے لگے جائیں گے۔

۲۔نفساتی خواہشات دین پرغالب آجائیں گی۔

۳۔مالداروں کی تعظیم بجائے دینداری کے ان کے مال کی وجہ سے کی جائے گی۔

 یہ سن کرسلمان فارسیؓ نے حیران ہوکر پوچھا :یا رسول اللہؐ یکون ہذا؟کیاایساہوگا؟ ارشادہواکہ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھوں میں محمدﷺ کی جان ہے‘ایسا ہوکررہے گا اور سنو!

۴۔لوگ زکوٰۃ کوتاوان سمجھیں گے۔

۵۔لڑائیوں سے آیامال غنیمت ہرشخص اپنی دولت سمجھے گایعنی قرآن کریم کے مطابق اس کے حصے نہیں کئے جائیں گے اپنی اپنی مرضی سے ہرشخص سمیٹنے کی کوشش کرے گا۔

۶۔جھوٹ بولنے والے چرب زبان کوسچاسمجھاجائے گا۔

۷۔خائن بے ایمان امین مشہورہوں گے۔

۸۔امین خائن سمجھے جائیں گے۔

۹۔سچ بولنے والے سادہ دل شریف لوگوںکوجھوٹاسمجھاجائے گا۔

۱۰۔جن لوگوںکوبولنے کاسلیقہ نہ ہوگا۔وہ مولوی‘عالم خطیب اور واعظ بن جائیں گے۔

۱۱۔حق کے دس میں سے نو کاانکارہونے لگے گا۔

قیامت کی ان تمام نشانیوں کے اظہارکے بعدبھی ہم بڑے مطمئن ہیں۔کچھ سمجھ نہیںآتا!

About admin

Check Also

فاروق شیخ کا انتقال اردو تہذیب وادب کے لیے ایک بڑا خسارہ: ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین

فاروق شیخ کا انتقال اردو تہذیب وادب کے لیے ایک بڑا خسارہ: ڈاکٹر خواجہ محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *