Home / Literary Activities / ہرات میں تصوف اورسلسلۂ چشتیہ پردو روزہ بین الاقوامی سمینار کا انعقاد

ہرات میں تصوف اورسلسلۂ چشتیہ پردو روزہ بین الاقوامی سمینار کا انعقاد

ہرات میں تصوف اورسلسلۂ چشتیہ پردو روزہ بین الاقوامی سمینار کا انعقاد

نئی دہلی، پریس ریلیز

         ہندوستان اور افغانستان کے روحانی، تہذیبی ، تجارتی اور ثقافتی تعلقات وروابط صدیوں پر محیط ہیں۔ شہر ہرات کئی لحاظ سے ممتاز ہے ۔ صوفیا ئے کرا م کی تعلیم و تربیت اور روحانی فیوض و برکات کے لیے پورے عالم میں مشہور ہے ۔ صوبہ ہرات کا ایک مشہور زمانہ قریہ چشت بھی ہے ۔ یہ وہی  قریہ ہے جس کی نسبت سے چشتیہ سلسلے کا آغا ہوا۔ خواجہ معین الدین چشتی  نے یہیں کے بزرگ ابو اسحاق شامی سے کسب فیض کیا اور پورے برصغیر میں چشتی سلسلے کا آغاز کیا ۔تصوف کی اس روش نےدنیا میں بالخصوص بر صغیرمیں امن و محبت کے پیغام کو عام کیا ۔صوفی ازم کی اسی اہمت و افادیت کے پیش نظر انسٹی ٹیوٹ آف انڈو پرشین اسٹڈیز نے شہر ہرات میں دو روزہ بین الاقوامی سیمنار کا انعقاد کیا ۔انسٹی ٹیوٹ آف انڈو پرشین اسٹڈیز ہندستان میں فارسی زبان کی ترویج و ترقی کے لیے مختلف جہتوں سے خدمات انجام دے رہی ہے لیکن یہ سیمنار اپنی نوعیت کے اعتبار سے اس لیے منفرد تھا کہ فارسی زبان میں اور افغانستان میں تصوف کی جو وراثتیں موجود ہیں ان کو نئی نسل تک پہنچایا جائے ۔ اسی مقصد سے یہ سیمنار افغانستان کے شہر ہرات میں منعقد ہوا ۔اس سیمنار میں انڈیا افغانستان فاؤنڈیشن او ر نو اندیشان کلچرل و سوشل آرگنائزیشن نے اشتراک کیا۔ انڈین قونصلیٹ نے بھی بھر پور تعاون دیا ۔ ہندستا ن سےپروفیسر سید اختر حسین کی قیادت میں ۱۲ رکنی وفد نے شرکت کی جن میں پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین جے این یو ، پروفیسر علیم اشرف ڈی یو ، پروفیسرمظفر عالم ، حیدر آباد ، پروفیسر عارف ایوبی ، لکھنؤ، سید سلمان چشتی ، اجمیر شریف ،ڈاکٹر محمود عالم ، حیدرآباد، ڈاکٹر ندیم اختر ، دہلی ، محترمہ نسرین جہاں، کلکتہ، محمدابرارالحق جے این یو اور مہتاب عالم ،بھوپال، محمدفیرو ز عالم   شامل تھے ۔ افغانستان کے مختلف شہروں سےادبا اور دانشوروں نے شرکت کی ۔

          سمینار کا آغاز1ستمبر 2018 کی صبح قرآن پاک کی تلاوت سے ہوئی۔اس کے بعد ہندوستان اور افغانستان کے قومی ترانے گائے گیے۔دونوں ملکوں کے مابین خوش آئند تعلقات پر نیک خواہشات کے ساتھ اس افتتاحی سیشن  میں خیرمقدمی کلمات محترمہ سمیہ رامش نے پیش کیا۔گورنرآف ہرات جناب محمد آصف رحیمی نے افتتاحی خطاب فرمایا۔کلیدی خطبہ سید سلمان چشتی نے پیش کیا۔مہمان خصوصی کی حیثیت سےانڈین قونصلیٹ جنرل، ہرات جناب کمار گور شریک ہوئے ۔سید فاضل سنچارکی  معاون وزیر اطلاعات و ثقافت، کابل مہمان اعزازی  کے طورپر شریک ہوئے اور جناب ہمایوں محتاط دائریکٹر جنرل سناش نامہ ملی، افغانستان  نے اپنا بھر پور تعاون پیش کیا ۔دو روزہ سیمنار کے بعد انڈین قونصلیٹ جنرل ،ہرات  جناب کمار گورو کی جانب سے چشت شریف کی زیارت اور سلمیٰ ڈیم کی سیر کا اہتمام کیاگیاجو ہندستان اور افغانستان کی دوستی کی علامت ہے ۔

IMG-20180902-WA0146 IMG-20180902-WA0145 IMG-20180902-WA0095 IMG-20180902-WA0098 IMG-20180902-WA0091 IMG-20180902-WA0083~2 IMG-20180902-WA0083 IMG-20180902-WA0078 IMG-20180902-WA0079 IMG-20180902-WA0082

About admin

Check Also

مشاہدات

میرے سفرناموں کا مجموعہ “مشاہدات” جلد منظر عام پر آئے گا Share on: WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *