Home / Socio-political / بحرالعلوم مفتی عبدالمنان اعظمی مبارک پور کی رحلت

بحرالعلوم مفتی عبدالمنان اعظمی مبارک پور کی رحلت

بحرالعلوم مفتی عبدالمنان اعظمی مبارک پور کی رحلت

اہل سنت و جماعت اور مسند تدریس و تحقیق و تصنیف کاعظیم نقصان

دارالقلم دہلی کے بانی وصدر مولانایٰسٓ اختر مصباحی کی اطلاع کے مطابق عالم اسلام کی نام ور درسگاہ الجامعۃالاشرفیہ مبارک پورکے سابق شیخ الحدیث بحرالعلوم علامہ عبدالمنان اعظمی صاحب ۲۹؍نومبر۲۰۱۲ء کی شب ساڑھے نو بجے رحلت فرما گئے۔انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔سنیچرکی دوپہر مبارک پور (اعظم گڑھ یوپی) میں تدفین عمل میں آئے گی۔مفتی صاحب اہل سنت و جماعت کے جید عالم دین اورمفتی تھے۔ عظیم محقق، مصنف، مدبر اور مدرس تھے۔آپ نے مسند تدریس سے ہزاروںشاگردتیارکیے۔آپ کے تلامذہ میں محقق و صاحبِ تصنیف علما کی ایک عظیم ٹیم موجود ہے، جو ہند و بیرون ہند میں خدمتِ دین کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ آپ کے تلامذہ کی ایک بڑی تعداد ہالینڈ، برطانیہ، امریکہ اور افریقی ممالک میں مصروفِ دعوت ہے۔امام احمد رضا محدث بریلوی کے مجموعہ فتاویٰ ’’فتاویٰ رضویہ‘‘(۱۲؍جلدیں) کی اشاعت و کتابت و تحقیق کے سلسلے میں آپ نے الجامعۃالاشرفیہ میں تدریس کے دوران سنی دارالاشاعت کاقیام عمل میں لایا۔ جس سے فتاویٰ رضویہ(مکمل)شائع ہوا اور فقہ حنفی کا عظیم سرمایہ قوم کو عطا ہوا۔ اسی طرح فقہی و دینی موضوعات پر متعدد کتابیں یادگار ہیں۔ جب کہ علمی و تحقیقی مقالات کی تعداد درجنوں میں ہے۔ آپ کی رحلت سے عالم اسلام کا عظیم نقصان ہواہے۔ بالخصوص مسند درس و تدریس سوٗنی ہوگئی ہے۔ اللہ تعالیٰ مفتی صاحب کی خدمات کو شرفِ قبول عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات سے سرفراز فرمائے ، پس ماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔مالیگاؤں میں سنی مساجد و مدارس میں ایصالِ ثواب کیا گیا، برطانیہ میں ورلڈ اسلامک مشن و رضا ریسرچ بورڈ،مالیگ فیملی، امریکہ میں جامع مسجد گلزار حبیب، ادارۂ تحقیقات امام احمد رضا کراچی، مجلس رضا لاہور، برکاتی فاؤنڈیشن کراچی نے بھی ایصال ثواب کا اہتمام کیا۔اسی طرح جلگاؤں، دھولیہ، دھرن گاؤں، چالیس گاؤں کی سنی تنظیموں نے ایصال ثواب کیا۔

تعزیت کنندگان: الحاج محمد سعید نوری ،رضا اکیڈمی،محمد زبیر قادری(ممبئی)نوری مشن(مالیگاؤں) مولانا یٰسٓ اختر مصباحی، دارالقلم (دہلی)نیاز احمد مالیگ، محمد میاں مالیگ،مولانا فروغ القادری، مولانا ارشد مصباحی(لندن)،انجینئر سید فضل اللہ چشتی(دہلی)، سید منور علی شاہ بخاری،حسین امام،فیروز سیفی (امریکہ)، سید صبیح الدین رحمانی، مولانا کوکب نورانی(کراچی)، مولانا محمد منشا تابش قصوری،پیرزادہ اقبال احمد فاروقی، مولانا ممتاز احمد سدیدی ازہری، حافظ عطاء الرحمن قادری(لاہور)، آل انڈیاسنی جمعیۃالعلما، رضا اکیڈمی، مالیگ فیملی آف برطانیہ، شاہ ولی اللہ محدث دہلوی اکیڈمی (مالیگاؤں)

About admin

Check Also

یہ دن دورنہیں

امریکہ نے پاکستان کی سرزمین پر پہلاڈرون حملہ ۱۸جون ۲۰۰۴ء کوکیا۔ یہ حملے قصر سفیدکے …

2 comments

  1. محترم ڈاکٹر خواجہ اکرام صاحب بالکل یہی خبر مالیگاؤں کے ایک مقامی روزنامے میں شائع ہوئی جسے من و عن پیش کیا جارہا ہے مجھے کچھ کہنا نہیں ہے بس بات صرف اتنی ہے کہ آپ کے بلاگ پر جو خبر جگمگا رہی ہے اس میں اور اخبار میں شائع شدہ خبر میں دو ناموں کی کمی ہے ‍ذیل میں لنک دی جارہی ہے :::

    http://www.facebook.com/photo.php?fbid=449127431815947&set=a.448267455235278.108502.448263705235653&type=1&theater

  2. السلام علیکم خواجہ صاحب

Leave a Reply to Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *