Home / Literary Activities / جے،این،یومیں قم یونیورسٹی ، ایران کے اساتذہ کا استقبال

جے،این،یومیں قم یونیورسٹی ، ایران کے اساتذہ کا استقبال

جے،این،یومیں قم یونیورسٹی ، ایران کے اساتذہ کا استقبال

          ہندوستانی زبانوں کا مرکز،جواہر لعل نہرویونیورسٹی،نئی دہلی کے پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کی دعوت پر ایران کے اسکالرس ڈاکٹر محمدرضا فخرروحانی پروفیسرانگلش ، قم یونیورسٹی اور ڈاکٹر محمدعلی رغبی پروفیسر و ڈین شعبہ اسلامیات ، قم یونیورسٹی ، ایران ،جے،این ،یو تشریف لائے۔ پروفیسر خواجہ اکرام نے اپنے مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور تحفتاًجے،این،یوکا مومنٹوپیش کیا۔پروفیسر خواجہ محمد اکرام اپنے مہمانوں کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ پروفیسر روحانی واحد ایسے اسکالر ہیں جو انگلش ادبیات میں حسینی لٹریچر پر کام کرر ہے ہیں ۔ انھوںنے ہندستان اور ایران کے تہذیبی و ثقافتی حوالے سے بھی کئی اہم کام کیاہے۔ اس موقعے پر ڈاکٹر سید اختر حسین پروفیسر فارسی زبان نے اپنی تقریر میں ہند ایرانی ادبیات کے مشترکہ اقدار پر گفتگو کی اور کہا کہ کہ یہ دونوں زبانیں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں ۔ حسینی لٹریچر کے سلسلے میں کہا کہ ہندستان میں بلا امتیاز مذہب و ملت اور رنگ و نسل کئی اہم ادیبوں اور دانشوروں نے پیغام حسین کو اپنے تخلیقات میں نمایاں جگہ دی ہے۔پروفیسر روحانی نے قم یونیورسٹی اور جے این یو کے مابین اشتراک کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عملی جامہ پہنانے کی بات کی اور اپنے تحقیقی میدان میں انفرادی طور پر بھی اساتذہ اور طلبہ کو اشتراک کرنے کی دعوت دی۔ پروفیسررضوان الرحمان چئیر پرسن افریقی اور عربی ادبیات نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد ہندستان میں موجود ہے جو ہند ایرانی روابط کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرر ہی ہے۔انھوں نے عربی اور فارسی ادبیات کی لسانی اور تہذیبی روایات پر روشنی بھی ڈالی ۔ اس موقعے پر عربی، فارسی اور اردو کے ریسرچ اسکالر بڑی تعداد میں موجود تھے۔

IMG_0665 IMG_0665 IMG_0705 IMG_0666 IMG_0683 IMG_0684 IMG_0695 IMG_0669IMG_0662

About admin

Check Also

اردو غزل کے چند نکات

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین  اردو غزل  کے چند  نکات دنیا کی تمام زبانوں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *