Home / Literary Activities / ریسرچ اسکالرس سیمینارکی تیسری نشست

ریسرچ اسکالرس سیمینارکی تیسری نشست

پروفیسرخواجہ محمداکرام الدین کے ریسرچ اسکالرس سیمینارکی تیسری نشست
پروفیسر خواجہ محمداکرام الدین نے اپنے ریسرچ اسکالرس کے لیے چندمہینے پہلے ایک نئے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔جس میں ہر مہینے مختلف موضوعات پر سمینارمنعقد کیا جاتا ہے۔اس مہینے کا سمینار آج منعقد ہواجس کا عنوان ’’اکیسویں صدی میں تخلیق شدہ کسی ایک افسانے کا تجزیاتی مطالعہ‘‘تھا۔اس عنوان کے تحت تقریباً پندرہ ریسرچ اسکالرس نے مختلف عناوین پر اپناتنقیدی وتجزیاتی مقالہ پیش کیا۔یہ سمینار ہندوستانی زبانوں کا مرکز،جواہرلعل نہرویونیورسٹی نئی دہلی کے کلاس روم میں تین بجے دن میں شروع ہوا۔اس سمینار کی نظامت مہوش نورنے انجام دی۔آغازمیں اپنے استاد پروفیسر خواجہ اکرام کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے جدید ٹکنالوجی اورسائبردنیا میں ان کی پیش رفت کی طرف بھی اشارہ کیا۔مزید انہوں نے کہا کہ استاد محترم موجودہ وقت میں دواہم ویب سائٹس پر کام کررہے ہیں۔پہلا www,khwajaekram.comاور دوسراonlineurdulearning.in۔ان دونوں ویب سائٹ کی حیثیت منفردہے۔ان میں جدیدنسل کو اردوسے قریب کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔تودوسری طرف حالات حاضرہ،ادبی اصناف میں تنوع،قدیم وجدید قلم کاروں کی تخلیقات،تنقیدات وتحقیقات پر مذاکرہ اور اہل علم کے ادبی تاثرات ملاحظہ کرسکتے ہیں۔اس سمینار میں جومقالات پڑھے گیے ان کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔محمد رکن الدین ’مقصود الہی شیخ کاافسانہ پتھر نہیںمرتے کاتجزیاتی مطالعہ‘،امتیازالحق’پارکنگ ایریاکاباشی‘،جلیل اقبال خاکی’آنند لہرکاافسانہ دوسری بے انصافی‘،محمدثناء اللہ’عنایت حسین عیدین کاافسانہ چھوٹابنگلہ نہیںبلکہ ایک۔۔۔۔۔۔۔۔۔،لیاقت رضا’حسین الحق کاافسانہ نیوکی اینٹ‘،شبنم پروین’سلام بن رزاق کاافسانہ استفراغ‘،جتیندرکمار’کرچیاںعبدالصمد‘کے علاوہ مہدیہ نژاد شیخ،منیرہ نژادشیخ ،محمدشہباز رضاوغیرہ نے اپنے اپنے مقالے پیش کیے۔اخیر میںپروفیسرخواجہ اکرام نے ان تمام مقالات پر روشنی ڈالی اوران کی خوبیوںوخامیوںکواجاگرکیاساتھ ہی اگلی نشست کا عنوان بھی متعین کیا جس میں کلاسیکل شعراکی شعری کائنات پر تمام ریسرچ اسکالرس ڈیبیٹ کریں گے جس سے ان شعراکی غزلیات پر بات کریں گے ۔

jnu1

About admin

Check Also

اردو زبان و ادب اور ہندستانیت

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین ہندستانی زبانوں کا مرکز ، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *