Home / Literary Activities / پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے مصر کے پروفیسر کا جے،این ،یو میں استقبال کیا۔

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے مصر کے پروفیسر کا جے،این ،یو میں استقبال کیا۔

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے مصر کے پروفیسر کا جے،این ،یو میں استقبال کیا۔

پریس ریلیز،نئی دہلی

ہندوستانی زبانوں کا مرکز،جواہرلعل نہرویونیورسٹی،نئی دہلی میں آج جامعہ ازہر کے صدرشعبہ اردوپروفیسر یوسف عامرکی تشریف آوری ہوئی۔ڈاکٹر یوسف عامر جامعہ ازہر ،مصرمیں اردو شعبے کے صدرہیں ۔اردو اور عربی ادب  موصوف کاتحقیقی میدان ہے۔اردو کے مختلف کتابوں کا انہوں نے عربی میں ترجمہ کیا ہے جن میں شبلی نعمانی کی تصنیف ’’سیرۃ النبی ‘‘قابل ذکر ہے۔اردو کے شعری ونثری اصناف پر کافی تعداد میں آپ کی تصنیفات ترجمہ کی شکل میں موجود ہے جس سے عربی ادب سے واقف افراد استفادہ کر رہے ہیں۔موصوف ان دنوں ہندوستان کےدورے پر ہیں،پروفیسر خواجہ محمد اکرام کی دعوت پر جے،این،یو تشریف لائے،جے،این ،یو میں ان کا پرتباک استقبال کیا گیا۔یوسف عامرکے ساتھ ہی مصر سے تشریف لائیں محترمہ رانی فوزیہ کا بھی استقبال کیا گیا،ان کا بھی دائرہ تحقیق اردو ادب کا عربی ترجمہ ہے۔ان کی بھی مختلف تصنیفات ہیں جن میں گودان کا عربی ترجمہ قابل ذکر ہے۔پروفیسر خواجہ محمد اکرام نے اپنے مہمانوں کا جے،این،یومیں مومنٹودے کر استقبال کیا اور کہا کہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ اردو کی نئی بستیوں کےاسکالرس ہمارے یہاں تشریف لارہے ہیں۔ساتھ ہی یوسف عامر اور رانی فوزیہ کا تعارف کراتے ہوئے ہندومصر کے ادبی منظر نامے پر بھی روشنی ڈالی اور ریسرچ اسکالرس کو ان بستیوں میں اردو پر ہورہے تحقیقی کام سے واقف کراتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ان کے علمی ذخیرے سے ہم سب کو استفادہ کرنےکی ضرورت ہے تاکہ موجودہ عہدمیں اردو کی سمت ورفتار سے ہم دنیا کو متعارف کراسکے۔اپنے مہمانوں کو  اپنی تصنیفات  بھی تحفے میں دیے۔

15731964_1077792789009518_2076005186913728846_o115676515_1077792512342879_816603287116290757_o115723701_1077792289009568_6105857071594017382_o15732502_1077792665676197_2468485536082518819_o1

سینٹر کے چیرپرسن پروفیسر انورپاشانے بھی اپنے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ اس سے یقینا اردو ادب کا دائرہ وسیع ہوگا اور طول وعرض میں پھیلے ہوئےاردوادب کےشیدائی اس خوش آئیند قدم سے ضروراستفادہ کریں گے۔انہوں نے بھی اپنی تصنیفات اپنے مہمان کو تحفے میں پیش کی ۔اس مختصر نشست میں ڈاکٹر توحید خان نےبھی اپنے مہمانوں کو ادبی تحفے پیش کیے۔ واضح ہو کہ مصرکے آٹھ یونیورسٹیز میں اردو شعبے قائم ہیں،جن میں اردو زبان اور ادب کی تعلیم کا مکمل بندوبست ہے ۔اس نشست میں ڈاکٹر شفیع ایوب،ڈاکٹر شیوپرکاش،محمدرکن الدین،محسن رضا،ثنااللہ،مہوش نور،مصطفیٰ علاوالدین کے علاوہ دیگر طلبہ وطالبات موجودتھے۔

About admin

Check Also

اردو غزل کے چند نکات

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین  اردو غزل  کے چند  نکات دنیا کی تمام زبانوں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *