ڈیجیٹل میڈیا نے موجودہ دور میں زبان و ادب کی ترویج، تخلیق، اور تفہیم کے انداز کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ عہد حاضر میں اس نے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جہاں زبانوں اور ادب کو ایک نئی جہت اور نئی وسعتیں ملی ہیں ۔ان وسائل کو زبان وادب کے لیے اگر مفید استعمال کیا جائے تو ہم اپنی زبان و تہذیب کو عالمی پلیٹ فارم تک پہنچا سکتےہیں ۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جیسے بلاگز، سوشل میڈیا، ویڈیوز، پوڈکاسٹ، ای بکس، لائیو اسٹریمنگ ، آن لائن تدریس ، آن لائن سیمنار،آن لائن تبصرے اور دیگر کئی اہم ڈیجٹل وسائل نے ادب کی روایتی شکلوں کو ایک نئی زندگی دی ہے۔’’ ڈیجیٹل میڈیا اور اردو زبان و ادب: عصری تناظر اور امکانات‘‘” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد بنیادی طور پر نئے وسائل کی تفہیم اور زبان وادب کی ترویج کے لیے ان کے بہتر استعمال اور امکانات کی تلاش ہے ۔ڈیجیٹل میڈیا زبان و ادب کے فروغ کے لیے ایک نیا افق پیش کرتا ہے۔ اس کے ذریعے ادب کو عالمی سامعین تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ زبانوں کی ترقی اور فروغ میں بھی مدد ملتی ہے۔ سیمینار کے ذریعے ان موضوعات پر تحقیق اور تبادلہ خیال ایک موثر علمی اور فکری مکالمے کی راہ ہموار کرے گا۔ اس کے لیے مندرجہ ذیل سوالات پر اگر غور و فکر کریں تو کسی اہم پہلو پر مقالہ لکھنے میں کچھ رہنمائی مل سکتی ہے۔
دہلی اردو اکادمی کا شکریہ؛

Dr. Khwaja Ekram Prof. Dr. Khwaja Mohd Ekramuddin