Home / NCPUL / اردو کا ہندوستانی سافٹ ویئر کا کپِل سبل کے ہاتھوں اجراء،اردو ملک میں رابطے کی زبان ہے : سبل

اردو کا ہندوستانی سافٹ ویئر کا کپِل سبل کے ہاتھوں اجراء،اردو ملک میں رابطے کی زبان ہے : سبل

اردو کا ہندوستانی سافٹ ویئر کا کپِل سبل کے ہاتھوں اجراء،اردو ملک میں رابطے کی زبان ہے : سبل

مسٹر سبل نے کہا کہ اردو کے تعلق سے ایک طرح سے ان کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے جس کے لئے وہ اپنی موجودہ وزارت کے ساتھ ان تمام وزارتوں ، محکموں اور شعبوں خاص طور پر اردو کونسل کے ممنون ہیں جن کی اجتماعی کوششوں سے آج ہم یہاں کسی پیش رفت کو دیکھنے اور سمجھنے کے لئے یکجا ہوئے ہیں ۔

کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین نے اس انقلابی قدم کو مسلسل حسب حال بنانے یعنی اب ڈیٹ کرنے پر زور دیا تاکہ رفتار زمانہ سے ہم آہنگی برقرار رہے ۔انہیں نے اس حوالے سے کہا کہ ایک سینٹر آف ایکسی لنس فار اردو قائم کیا جانا چاہئے ۔

خواجہ اکرام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک ہم صرف اردو کی فونٹس کو  منظر عام پر لاسکے تھے لیکن اب سی ڈیک ،ٹی ڈی آئی ایلاور کونسل کی کوششوں سے  باس آپریٹنگ سسٹم کو منظر عام پر لانے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اب تک ہم غیر ملکی آپریٹنگ سافٹ ویئر  استعمال کررہے تھے اور اب ہم اپنی بھاشا اپنا سافٹ ویئر کے تعلق سے خود کفیل ہوگئے ہیں۔اس موقع پر باس کے ساتھ ساتھ اردو لائنیکس، ونڈوز اور آکاش ٹیبلیٹ پر بچوں کی اردو کتابوں کا بھی اجرا ہوا۔اردو کو اطلاعاتی تکنالوجی کے محاذپر فروغ دینے سے خاطر خواہ دلچسپی لینے پر مسٹر کپِل سبل کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر کونسل کیوائس چیئرمین پروفیسر وسیم بریلوی نے بھی وزارت اور وزیر موصوف کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اردو والوں کے لئے اسے ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا۔تقریب کے شرکاء میں اعلیٰ وزارتی نمائندوں بالخصوص سی ڈیک کے سربراہ ایم ڈی کلکرنی، ڈائٹی کے سکریٹری جے ستیہ نارائن نے بھی اظہار خیال کیا۔استقبالیہ کلمات ڈاکٹر راجندر کمار نے پیش کئے اور اظہارتشکر محترمہ سورن لتا نے کیا۔ان کیعلاوہ پروفیسر عتیق اللہ، پروفیسر انور پاشا، پروفیسر ابن کنول، کونسل کی اسسٹنٹ ڈائریکٹرشمع کوثر یزدانی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی دیگر شخصیات شامل تھیں۔

About admin

Check Also

فاروق شیخ کا انتقال اردو تہذیب وادب کے لیے ایک بڑا خسارہ: ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین

فاروق شیخ کا انتقال اردو تہذیب وادب کے لیے ایک بڑا خسارہ: ڈاکٹر خواجہ محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *