Home / Literary Activities / ازہریونیورسٹی،قاہرہ میں پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کا استقبال

ازہریونیورسٹی،قاہرہ میں پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کا استقبال

ازہریونیورسٹی،قاہرہ میں پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کا استقبال

پروفیسر خواجہ اکرام نے مصر کے اپنے دس روزہ دورے میں عین شمس یونیورسٹی کے بعد جامعہ ازہر کے شعبہ اردو کو خطا ب کیا۔جامعہ ازہر مصر کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے جس میں کلیہ لغت کے تحت اردو کا شعبہ قائم ہے۔جو مصر میں اردو کا سب سے بڑا شعبہ ہے۔واضح رہے کہ پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین اردو کے پہلے ادیب ہیں جنہوں نے مصر کی یونیورسٹیز میں اردو زبان وادب کی ہندستان  کی جانب سے نمائندگی کی ہے۔

پروفیسر خواجہ اکرام نے ازہر یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو جس قدر ہندوپاک کی زبان ہے اسی قدر مصر کی بھی ہے۔کیوں کہ اردو کی رگ وپے میں عربی اور مصری تہذیب وثقافت کے عناصر شامل ہیں۔مصرسے ہمارا رشتہ نہ صرف تہذیب اور علمی ہے،بلکہ اسلامی نظریات وتواریخ کے پس منظر میں مصرمینارۂ نور ہے۔ قبل ازیں پروفیسر احمد القاضی نے اپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ پروفیسر خواجہ اکرام  پہلے ہندستانی اردو ادیب ہیں جنھوں نے ازہر یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔اس اہم اعلان کے جواب میں پروفیسر خواجہ اکرام نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے اور احساس ذمہ داری بھی کہ یہاں موجودتمام اساتذہ کا تعارف ہندستان میں ہونا چاہیے اور اردو کی نئی بستیوں میں مصر کو جس طرح نظر انداز کیا گیا ہے اس کا ازالہ بھی ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ خواجہ اکرام نے کہا کہ عالمی سطح پراردوکےفروغ جامعہ ازہر اور مصر کی دیگر جامعات جس طرح خدمات انجام دے رہی ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔

ازہر یونیورسٹی ، قاہرہ مصر کے نائب شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر یوسف عامر صاحب نےتعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے یہ کہا کہ خواجہ اکرام کی شناخت فردواحدکی نہیں بلکہ ایک تنظیم کی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر یوسف عامر نے پی ایچ ڈی جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے کی ہے اور جدید اردو عربی شاعری پر ان کی نظر گہری ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے تراجم، ادبیات و اسلامیات اوربین المذاہب پر قابل ذکر کام کیے۔موصوف نےمزید کہا کہ مستقبل قریب میں باضابطہ جامعہ الازہر اور جے این یوکے درمیان علمی اور ادبی سطح پر معاہدہ ہو گا اور دونوں یونیورسٹیوں کے طلبا انڈیا اور مصر آتے جاتے رہیں گے ۔علاوہ ازیں موصوف نے پروفیسرخواجہ محمد اکرام کو  ازہر یونیورسٹی کے خصوصی شیلڈ سے نوازا۔ یونیورسٹی کا یہ اعزاز بہت ہی اہم لوگوں کو پیش کیاجاتا ہے۔پروگرام کے بعد بڑی گرمجوشی کے ساتھ طلبہ وطالبات نے ملاقاتیں کیں اور اردوتعلیم کے لیے ہندستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

پروگرام سے قبل جامعہ ازہر کے وائس چانسلر پروفیسر  نے    پروفیسر خواجہ اکرام  کا  اپنے دفتر میں والہانہ استقبال کیا اور ازہر یونیورسٹی کا خصوصی شیلڈ ان کی خدمت میں پیش کیا ۔

IMG_3723 IMG_3728 IMG_3749 IMG_3758 IMG_3759 IMG_3769 IMG_3773 IMG_3784 IMG_3790 IMG-20180306-WA0041 received_1734703523240042 received_1734705543239840

FB_IMG_1520314777393

                                         received_1734706029906458

 

About admin

Check Also

اردو غزل کے چند نکات

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین  اردو غزل  کے چند  نکات دنیا کی تمام زبانوں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *