Home / Socio-political / جاپان میں قیا مت صغریٰ

جاپان میں قیا مت صغریٰ

جاپان میں حالیہ قیامت خیز زلزلے نے جاپان کو ہر اعتبار سے رتباہ و بر باد کر دیا ہے ۔ زلزلے کے بعد سونامی کی قیمات خیزیاں ایسی ہیں کہ اکثر مناظر دیکھتے ہوئے  دل لزرتا ہے ۔جاپان کے ان حالات میں ساری دنیا جاپان کی مدد کے لیے آگے آرہی ہے اور لوگ جاپان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کر رہے ہیں ۔ ہم  بھی اپنی جانب سے جاپان کے لیے دعائے خیر کرتے ہیں ۔

جاپان دنیا میں ایسا ملک ہے جو ہمہ وقت زلزلے کی زد میں رہتاہے لیکن یہ جاپان کی جفا کش قوم اور وہاں کی منصوبہ بندی کی ہی دین ہے کہ لوگ  ہمت وحوصلہ کے ساتھ  ہمہ دم سرگرم رہتے ہیں ۔ آج  کے ان حالات میں بھی  لوگ جس انداز سے صبر و ضبط اور تحمل سے کام لے رہے ہیں وہ  کم از کم دیگر ایشیائی اور بالعموم تمام دنیا کے لیے ایک مثال ہے کہ ان حالات میں جب کہ سب لوگ پینے کے صاف پانی اور کھانے کی اشیا کے لیے پریشان ہیں ،کئی لوگ ایسے بھی ہون گے جنھیں کئی دنوں سے کھانا  پینا نصیب نہیں ہوا ہوگا ۔ لیکن اس کے با وجود جب ان کے سامنے امدادی سامان آئے تو کہیں سے بھی لوٹ مار کی خبر نہیں آئی ۔ جاپانی عوام کے صبر ضبط کا یہ پہلو ایسا  نمایاں پہلو ہے جس کے لیے نہ صرف داد  دینی چاہیئے بلکہ اور ملکوں کو اس سے سبق لینا چاہیے کہ کس انداز سے مشترکہ زندگی کا تصور ان کے یہاں موجود ہے۔

جاپان میں تباہی کے تمام ریکارڈ   ٹوٹ گئے لیکن جاپان اندر سے نہیں ٹوٹا  لیکن عالمی سطح پر جس انداز کئی خبریں افواہ کے انداز میں پھیلائی جارہی ہیں وہ بھی تشویش ناک ہیں ۔ اس طرح کے منفی رویے سے میڈیا کو دور رہنا چاہیے ۔او ر جاپان کی تعمیر نو کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے عالمی سطح پر کوشش کی جانی چاہیے۔

 جس طرح یہزلزلے کے بعد سونامی اور اس کے بعد جوہری پلانٹ میں دھماکے کے بعد کئی خطرناک  امراض  پھیلنے کا خطرہ ہو گیا ہے ۔ ان کے دل دہلا دینے والے مناظر کو دیکھتے ہوئے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ انسان خواہ کتنا ہی مادی اعتبار سے ترقی کر جائے وہ قدرت کے سامنے بے بس ہے ۔ یہ بات تو کم از کم مسلمان اپنے دین کے حوالے سے جانتے ہیں مگر  اس پر کتنا یقین کرتے ہیں  یہ کہنا مشکل اس لیے ہے کہ جس شخص کو دیکھیں وہ دنیا کے حصول کے لیے اس قدر حیران و پریشان رہتا ہے کہ اسلام کی بنیادی  اصولوں کو بھی نظر انداز کرنے میں جھجھک محسوس نہیں ہوتی۔شاید جاپان  میں قیامت صغریٰ کے مناظر سے انسان انسانیت کو کچھ سبق لے اور واحد مطلق کے فرمان پر عمل کرے ۔

ہم اپنی جانب سے اہل جاپان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور دعائے خیر بھی کرتے ہیں ۔

About admin

Check Also

یہ دن دورنہیں

امریکہ نے پاکستان کی سرزمین پر پہلاڈرون حملہ ۱۸جون ۲۰۰۴ء کوکیا۔ یہ حملے قصر سفیدکے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *