سمیع اللہ ملک صاحب کی تحریریں آپ حضرات نے ہمیشہ دلچسپی سے پڑھی ہیں ، آج ان کے لیے آپ کو دعا کرنی ہے کہ اللہ ان کی اہلیہ کو جلد صحت کامل عطا فرمائے ۔آمین
تو کجا من کجا
تو امیر حرم، میں فقیرعجم
تیرے گن اور یہ لب، میں طلب ہی طلب
تو عطا ھی عطا، میں خطا ہی خطا
تو کجا من کجا تو کجا من کجا
تو ہے احرام انور باندھے ہوے
میں درودوں کی دستار باندھے ہوے
کعبہ عشق تو، میں تیرے چار سو
تو اثر میں دعا، تو کجا من کجا
میرا ہر سانس تو خوں نچوڑے میرا
تیری رحمت مگر دل نہ توڑے میرا
کاسہ ذات ہوں، تیری خیرات ہوں
تو سخی میں گدا، تو کجا من کجا
تو حقیقت ہے میں صرف احساس ہوں
تو سمندر ہے میں بھٹکی ہوئی پیاس ہوں
میرا گھر خاک پر اور تیری رہگزر
سدرا المنتہی، تو کجا من کجا
ڈگمگاوں جو حالات کے سامنے
اے تیرا تصور مجھے تھامنے
میری خوش قسمتی، میں تیرا امتی
تو جزا میں رضا، تو کجا من کجا
دوریاں سامنے سے جو ہٹنے لگیں
جالیوں سے نگاہیں لپٹنیں لگیں
آنسووں کی زباں ہو میری ترجماں
دل سے نکلے سدا، تو کجا من کجا
تو امیر حرم، میں فقیرعجم
تیرے گن اور یہ لب، میں طلب ہی طلب
تو عطا ہی عطا، میں خطا ہی خطا
تو کجا من کجا تو کجا من کجا تو کجا من کجا
میراآپ سے برسوں کاناطہ ہے،ٓپ کی محبتیں اوراخلاص سمیٹنے میں مجھے اپنی جھولی ہمیشہ تنگ ہی نظرآئی ، اس لئے کہ آپ نے میری تحریروں کوجوپذیرائی بخشی کہ دنیامیں شائدہی کوئی ملک ہوجہاں اردوسمجھنے اورپڑھنے والوں نے میری دلجوئی نہ کی ہولیکن آج میں ایک اعتراف آپ سب کے سامنے کرنے جارہاہوں کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ لکھنے کیلئے تمام الفاظ اللہ کی دی ہوئی نعمت سے آپ پرنازل ہوتے ہیں اوریہ سب میرے اللہ کاکرم ہے کہ اس نے مجھے قلم کی توقیراورحرمت کاڈھنگ سکھایا۔قلم کی نعمت کے ساتھ ساتھ اس نے مجھے بے تحاشہ اپنی نعمتوں سے نوازالیکن ان تمام نعمتوں میں ایک سب سے بڑی نعمت اس نے مجھے ایک انتہائی نیک،متقی اہلیہ کی شکل میں بھی عطافرمائی جس نے مجھے زندگی میں وہ تمام سہولتیں فراہم کیں جن کی بدولت میںآ ج تک قلمی میدان میں کھڑاہوں اورآپ کی محبتیں سمیٹ رہاہوں۔
آج مجھے آپ سے اپنے تمام پرانے سالوں کاحساب لیناہے۔میری اہلیہ پچھلے ایک ہفتے سے ہسپتال میں فالج کے حملے کی بناء پرصاحب فراش ہیں اوراس وقت آپ سب کی دعاوٴں کی محتاج ہیں۔میرے رب نے دعاکوتمام عبادات کامغزقراردیاہے اورمجھے اپنے کریم ورحیم رب سے اس کے کرم اوررحم کایقین ہے کہ انشاء اللہ آپ سب کی دعاوٴں کی بدولت وہ ان کوشفاء عطافرمائے گا۔جزاک اللہ وخیر
سمیع اللہ ملک
لندن
00447956165390
اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی آپ کی اہلیہ پر اپنی رحمت فرمائے ۔ آمین
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کی اہلیہ کو شفاے کاملہ و عاجلہ عطا فرمایں
آمین، ثم آمین
اللہ تعالی آپ کی محترمہ کو شفائے کامل ۔ عاجلہ ، مستقلہ عطا کرے ۔۔ ۔آمین یا رب العالیمن