Home / Socio-political / فارسی زبان کے فروغ کے لیے قومی اردو کونسل اورایران کلچر ہا ؤس کے درمیان اشتراک

فارسی زبان کے فروغ کے لیے قومی اردو کونسل اورایران کلچر ہا ؤس کے درمیان اشتراک

فارسی زبان کے فروغ کے لیے قومی اردو کونسل اورایران کلچر ہا ؤس کے درمیان اشتراک

نئی دہلی ۔15جنوری۔اردو اور فارسی زبانوں کے گہرے لسانی , ادبی  اور تہذیبی رشتوں کے پیش نظر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور نئی دہلی میں واقع ایران کلچرل ہاؤس کے درمیان فروغ اردو بھون میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔کونسل ڈائریکٹر ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین نے  ایران کلچرل ہاؤس کے کلچرل کاؤنسلر ڈاکٹر علی فولادی کا پر تپاک خیر مقدم کرتے ہوئے  انہیں کونسل کے اغراض ومقاصد اور ملکی سطح پر جاری کونسل کی سرگرمیوں  نیز اس کی تمام تر اسکیموں سے واقف کرایا ۔انہوں نے کہا کہ اردو زبان کی ہمہ جہت تر قی کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت نے فارسی اور عربی زبانوں کو بھی فروغ دینے کی اضافی ذمہ داری کونسل کو سونپی ہے تاکہ اردو زبان سے گہرے لسانی و تہذیبی رشتے رکھنے والی فارسی جیسی قدیم زبان کو بھی فروغ دیا جاسکے ۔دونوں اداروں کے ذمہ داران کے درمیان فارسی زبان کے فروغ  کے لیے جن مختلف پہلؤوں پر سنجیدگی سے غورو خوض کیا گیا وہ حسب ذیل ہیں ۔

1۔  قومی اردو کونسل مستقبل قریب میں اردو ، عربی ڈپلومہ کے طرز پر ایک سالہ فارسی سرٹیفکٹ کورس کا آغاز کرے گی جس کے نصابی متون کو آخری شکل دینے کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ہندوستانی دانشوروں کے ساتھ ساتھ ایرانی دانشوروں کو بھی مدعو کیا جائے گا ۔  علاوہ ازیں یہ بھی طے کیا گیا کہ ہاؤس  کے تعاون سے اس کا سی ڈی ورژن بھی تیار کیا جائے جو مستقبل قریب میں لا نچ  ہوگا۔

2۔قومی اردو کونسل ایران کلچرل ہاؤس کے اشتراک سے فن خطاطی سے متعلق ایک ورکشاپ کا انعقاد کرے گی جس میں کونسل کے ذریعہ چلائے جا رہے کیلی گرافی کے مراکز پر تقرر شدہ اساتذہ کو مدعو کیا جائے گا ۔ یہ اسا تذہ اپنی خطاطی کے نمونوں کو نمائش میں پیش کریں گے  تاکہ ان کی تربیت ایران کے معروف و مشہور خطاطوں سے کرائی جا ئے جس کاانتظام ایران کلچرل ہاؤس کرے گا ۔میٹنگ میں کونسل کے پرنسپل پبلکیشن آفیسر نسیم احمد , ریسرچ آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے بھی شرکت کی ۔

                                     (رابطہ عامہ سیل)

About admin

Check Also

یہ دن دورنہیں

امریکہ نے پاکستان کی سرزمین پر پہلاڈرون حملہ ۱۸جون ۲۰۰۴ء کوکیا۔ یہ حملے قصر سفیدکے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *