آن لائن اردو لرنگ ڈاٹ کوم کا نئی دہلی میں ڈاکٹر تقی عابدی کے ہاتھوں اجرا۔
پروفیسر خواجہ اکرام ڈیجٹل اردو ورلڈ میں ایک نئی پیش رفت
رپورٹ رکن الدین مصباحی
پروفیسر خواجہ اکرام کی کی کاوشوں سے اردو ڈیجٹل ورلڈ میں ایک نئی پیش رفت ہوئی ہے ۔ انھوں نے اردو لرنگ ڈاٹ کوم کے نام سے ایک ایسا سوفٹ لانچ کیا ہے جو اردو میں دوسری سطح پر آن لائن تدریس کے لیے یہ پہلا قدم ہے ۔ اس سوفٹ کی وئیر کی مدد سے دنیا بھر کے طالب علم براہ راست اردو کی تعلیم لے سکیں گے۔ دراصل غیر ملکی طلبہ و طالبات کئی حوالوں سے ابتدائی اردو تو سیکھ لیتے ہیں ۔ کہیں اردو۔ ہندی ایک ساتھ پڑھائی جاتی ہے تو کہیں اردو کی ابتدائی تدریس کے لیے کالج اور یونیورسٹی کے علاوہ کئی ویب سائٹ موجود ہیں ۔ خود پروفیسر خواجہ اکرام جب قومی کونسل کے ڈائریکٹر تھے تو انھوں نے ابتدائی سطح پر اردو کے فروغ کے لیے اقدام کرتے ہوئے سیلف لرنگ میتھیڈ (Self-learning method) پر آن لائن اردو لرنگ سافٹ وئیر لانچ کیا تھا جو کافی مقبول بھی ہوا۔ ابھی انھوں نے ایک قدم اورآگے بڑھاتے ہوئے آن لائن اردو لرنگ ڈاٹ کوم لانچ کیا ہے جو بنیادی طور پر ان طالب علموں کے لیے ہے جو اردو پڑھنا ۔ لکھنا اور بولنا جانتے ہیں ۔ دنیا بھر میں ایسے بہت سے طالب علم ہیں جو اس طرح کے ویب سائٹ کی تلاش میں تھے ۔ ڈاکٹر خواجہ اکرام چونکہ ملکوں کا سفر کرتے رہتے ہیں اور دنیا بھر کے بہت سے طالب علم آپ کے رابطے میں ہیں شاید اسی لیے انھوں نے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے اس طرح کا ویب سائٹ بنایا۔
پروفیسر خواجہ اکرام کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنی نوعیت کو اردو دنیامیں پہلا ویب سائٹ ہے ۔ اس کے تحت ابھی صرف چھ ماڈیول بنائے گئے ہیں جو ستر گھنٹے کے اسباق پر مشتمل ہے ۔ پروفیسر خواجہ اکرام نے باضابطہ اس کا نصاب بنایا ہے اور طریقہ ٔ کار بھی وضع کی ہے ۔ اس کی مدد کی سے دنیا کے کسی بھی ملک کے طالب علم براہ راست کلاس میں شریک ہوں گے اور تبادلۂ خیالات بھی کر سکیں گے۔ اس مقصد سے پروفیسر خواجہ اکرام نے ایک ٹیم بھی بنائی ہے جن کی مدد سے مزید آگے کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں ۔ اس ویب سائٹ کے اجرا کی خبر ایک ماہ قبل سوشل میڈیا پہ دی گئی تھی جس کا پوری دنیا میں استقبال کیا گیا ہے اور کئی یوروپی اور امریکی یونیوسٹیز اس حوالےسے پروفیسر خواجہ اکرام سے رابطے میں ہیں ۔امید کی جاتی ہے کہ اس ویب سائٹ کی مقبولیت میں بہت جلد اضافہ ہوگا اور اردو ترقی کی سمت و رفتار میں ایک نیا باب کھلے گا ۔
The initiative taken by prof. Khawaja Ekram towards Online Urdu Learning is really a new concept all together in world of Urdu. I knew, since long back sir was trying to connect the Urdu language with the Cyber world. Perhaps his dream come true when he has developed the this kind of Urdu learning software. I hope this initiative will prove a millstone in the field of ‘online learning’ which is now became a complete methodology as far as the Open Distance Learning system of Education concern.
لائق ستائش و تحسین کا کام ہے ، اردو دنیا اس کے لیے آپ کی ممنون رہے گی سر۔