پھلوں کے ساتھ چاول اور مقامی جڑی بوٹیوں سے تیار مشروب اور غذا بالکل منفرد لذت کا حامل ہوتا ہے ۔ تقریباً یہاں ہر مسجد میں اسی طرح کی اشیائے خوردو نوش روزہ داروں کو پیش کیا جاتا ہے۔ جو کافی مقدار میں ہوتا ہے ۔رمضان کی رونقیں پوری دنیا میں الگ الگ طرح سے دیکھی جاسکتی ہیں۔ دنیا کا ہر خطہ اپنے رسوم و رواج، بود وباش اور خوردو نوش کے اعتبار سے رنگارنگی رکھتا ہے۔ اسی لیے رمضان میں افطار اور سحری کے لیے اہتمام میں بھی علاقائی رنگ دیکھنے کو ملتا ہے۔رمضان کے ابتدائی دنوں میں کیرل میں موجود تھا ۔ الپی(کیرل کا ساحلی علاقہ) کی ایک مسجد میں افطار کا موقع نصیب ہوا۔ یہاں بڑے پیمانے پر تمام مسجدوں میں افطار کا اہتمام ہوتا ہے۔ میں نے وہاں ایک مقامی فرد سے دریافت کیا کہ ہر روز مسجد میں اتنے بڑے پیمانے پر افطار کاانتظام ہوتا ہے تو یہ اتنا روپیہ کہاں سے آتا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ ہر دن کوئی نہ کوئی شخص اپنی جانب سے یہ اہتمام کرتا ہے۔ حسب حیثیت ہر شخص بہتر سے بہتر انتظام کرتا ہے۔ یہ روایت بہت قدیم ہے جو آج تک جاری ہے۔الپی کی ایک مسجد میں یہ منظر دیکھ کر دل خوش ہوا۔ اللہ اہل کیرل اور تمام مسلمانوں کو رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے نوازے ۔ (آمین)
Check Also
دریائے نیل کی سیر
دریائے نیل کی سیر میرے دیرینہ دوست ڈاکٹر جلال السعید الحفناوی ، قاہرہ یونیورسٹی میں …