آج کی دنیا کا حال ہے کہ جدھر دیکھیں لوگ ہی لوگ ملیں گے ، کوئی گلی کوئی محلہ ایسا نہیں جہاں آپ چاہیں کہ لوگوں سے نظر بچا کر نکل جائیں ، ہر جگہ کوئی نہ کوئی مل ہی جائے گا۔ شہروںٕ کی بات تو چھوڑیں وہاں دن رات ہنگامہ برپا ہے، اب تودیہاتوں میں بھی اژدہام ہے ۔دنیا آدمیوں سے بھر گئی یہ بھی اللہ کی رحمت ہے۔ لیکن اس بڑی آبادی میں انسان کم ہی ملتے ہیں۔اسی لیےلوگ اب لوگوں سے گھبرا رہے ہیں ۔ ایک زمانہ تھا جب لوگ سوچتے تھے اکیلے نکلنا خطرناک ہے اس لیے لوگ آپس میں مل کر سفر کرتے تھے ۔ لیکن ایک زمانہ یہ ہے کہ لوگ انسانوں سے ہی گھبرا رہے ہیں ۔ کیونکہ آج انسانوں کا سب سے بڑا دشمن انسان ہی ہیں ۔ کبھی آپ نے سوچا ہے۔ انسانوں سے گھبرانے کی وجہ سے ہی انسان ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کے در پے ہے۔آج کے انسان کی کئی کئی شکلیں ہیں لوگ مکھوٹے لگائے ہوئے ہیں اس لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ جو آدمی آپ کے سامنے ہے وہ کس مکھوٹے میں ہے ؟ انسان کی انھیں مختلف شکلوں کو دیکھ کرنظیر نے کہا تھا:
یاں آدمی پہ جان کو وارے ہے آدمی
اور آدمی ہی تیغ سے مارے ہے آدمی
پگڑی بھی آدمی کی اتارے ہے آدمی
چلا کے آدمی کو پکارے ہے آدمی
اور سن کے دوڑتا ہے، سو ہے وہ بھی آدمی
چلتا ہے آدمی ہی ، مسافر ہو، لے کے مال
اور آدمی ہی مارے ہے، پھانسی گلے میں ڈال
یاں آدمی ہی صید ہے ، اور آدمی ہی جال
انساں بھی آدمی ہی، نکلتا ہے میرے لال
اور جھوٹ کا بھرا ہے، سو ہے وہ بھی آدمی
آج کی دنیا کی نفرتوں اور برائیوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے وہی زمانہ بہتر تھا جب لوگ نئی تہذیب سے بیگانہ تھے ،جنگلوں اور پہاڑوں میں رہتے ہوئے لوگ ایک دوسرے کو دیکھ کر خوشی محسوس کرتے تھے ۔زندگی مکر وفریب سے پاک تھی ۔ لیکن جیسے جیسے انسانی تہذیب کی ترقی ہوتی گئی انسان انسان کے دشمن بنتے گئے۔ انسان سے آدمیت اور شرافت چھنتی گئی اور آج ایسے دور میں آگئے ہیں جہاں ہر پل خطرات کا سامنا ہے کوئی آدمی کسی آدمی پر یقین کرنے کو تیار نہیں ۔اسی لیے ہر طرف نفرت ہی نفرت دیکھائی پڑتی ہے اور عالم یہ ہے کہ :
کیسا اس نفرت کے سناٹے میں گھبراتا ہے دل
اے محبت کیا ترے ہنگامہ آرا سو گئے
اس نفرت اور انسانوں کے ہجوم میں تنہائی کا احساس بڑھتا جا رہا ہے۔آپ جانتے ہیں اس کی وجہ کیا ہے؟ وجہ صرف یہ ہےکہ ہم نے جذبہ و دل کو دنیا وی حرص و ہوس کا غلام بنا دیا ہے !ہم نے اپنے آبا واجدا کے طریقوں کو بھلا دیا ، اپنے بزرگوں کو نہ سمجھا ہے اور نہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اس کی دوسری وجہ اپنی تہذیب سے بیگانگی بھی ہے۔لیکن یہ مسئلہ اتناآسان بھی نہیں ہے ۔
اس لیے اب قارئین پر چھوڑتا ہوں ۔ یہیں سے کچھ روشنی ملے گی ۔
یہ بات آپ نے بہت صحیح کہی سر، انسان نے اپنی آسانی کی خاطر اپنے لیے جو مشکلیں پیدا کر لی ہیں اس سے نکل پانا بہت مشکل ہے۔
ملت از آئین حق گیرد نظام
از نظام محکم خیزد دوام
فرد تنہا از مقاصد غافل است
قوتش آشفتگی را مائل است
insan ki apni marzi ab nahi rahi uske zindagi ke tarikon ko sambhalne me. wo ab majboor hai aas paas aur mahaol ke hisab se jine ko. apne aaqaon ka aaj bhi ghulam hai, bhale hi zar khareed ghulam na ho lekin zindagi ab kisi na kisi qism ke aaqaon ki ghulam hai. aur ye bachpan se hi hai, jab school jata hai to waha se jo seekhta hai wo school ka apna culture nahi hai balki school par kisi na kisi tarah se thopa gaya hota hai, ye shool ki majboori hoti hai ki wo taleem ko bechne wale market me khud ko kaise survive kre, ghar ka culture bahar ke aaqaiee culture se aap zarur azad rakhne ki koshish karte honge lekin bachche ko wahi bahri chizen attract karti hain aur wo zid karte hain apni khwahishon ko poora karne ki , aap ko bhi majboor ho kar poora karni padti hain. market me khareedari karne jab jate hain to apni zaruriyat se zyada un chizon par dhyan jata hai jo market me available chizon ki taraf zyada jata hai. ya aap majbooran unhin chizon ko kharidte hain jo available hoti hain. kyunki aap ke pasand ki aur zarurat ki chize mushkil se milti hain.
badi mushkil ghari aa gai hai insan par.