Home / Socio-political / ہند و پاک کی اہم پیش رفت

ہند و پاک کی اہم پیش رفت

ہند و پاک   کی اہم پیش رفت

ہندستان پاکستان تجارت کے فروغ کیلئے آسان ویزے کی فراہمی

(ایجنسی رپورٹ )

پاکستان اور ہندستان کے درمیان اعتماد سازی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت  منظر عام پر آئی ہے دونوں ملکوں نے دو طرفہ ویزا معاہدے کے ایک مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے معاہدے کا مقصد دونوں  ملکوں کے عوام کو سرحد پار آنے جانے کے لئے زیادہ سے زیادہ  سہولت فراہم کرنا ہے نئی دہلی میں پاک ہندستان جوائنٹ ورکنگ گروپ کے  دو روز اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خوشگوار  اور دوستانہ ماحول میں مذاکرات  کے دوران دونوں ملکوں کے تاجروں کے لئے ویزے کے اجراء کو آسان کیا گیا ہے نئے آسان ویزا عمل میں دونوں طرف کے شہریوں  کو ایک دوسرے ملک  میں تین سے زیادہ شہروں  کا ویزا دیا جائے گا اس وقت انہیں صرف تین شہروں کا ویزا دیا جاتا ہے۔معاہدے  کے مذکورہ مسودے  پر جلد ہی دونوں حکومتیں  دستخط  کردیں گی جس کے بعد اسے نافذ کرایا جائے گا مجوزہ معاہدے کے نتیجے میں دونوں  ملکوں کے تاجروں  کو نہ صرف ویزے کے حصول میں آسانی ہوگی بلکہ وہ کاروباری مقاصد کے لئے آسانی سے متعدد شہروں کے دورے بھی کرسکیں گے ان ویزا سہولتوں کا مقصد دونوں ملکوں کے تاجروں کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ  درآمدات و برآمدات کے لئے موثر کردار ادا کرسکیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے ہندستان کو تجارت کے لئے پسندیدہ ملک کا درجہ دے دیا ہے اور دونوں ملکوں نے باہمی تجارت  میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے دونوں طرف کے تاجروں  کے لئے ویزا سہولتیں  بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں ہندستان کی طرف سے بھی یہ عندیہ دیا گیا ہے  کہ وہ عالمی داروں  میں پاکستانی مصنوعات  کی رسائی کے لئے حمایت کرے گا باہمی اور عالمی سطح پر تجارت کے فروغ  کے سلسلے میں پاک ہندستان معاہدہ اور مفاہمت یقیناً نیک شگون ہے اس سے مخالفت میںتیزی سے کمی ہوگی اور اعتماد سازی کو فروغ ملے گا یہی اعتماد سازی بعدازاں بہت سے دیگر تنازعات کے حل میں بھی معاونت فراہم کرسکتی ہے حقیقت  یہی ہے کہ اب تک بہت سے تنازعات اگر حل نہیں ہوئے تو اس کے بعض دیگر عوامل ہونے کے ساتھ ساتھ  ایک وجہ یہ بھی ہے کہ دونوں  ملکوں کے درمیان اعتماد کا فقدان تھا اور ماحول سازگار نہ تھا تجارت  سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات  دونوں ملکوں کو قریب لانے اور دیگر مسائل حل کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

About admin

Check Also

یہ دن دورنہیں

امریکہ نے پاکستان کی سرزمین پر پہلاڈرون حملہ ۱۸جون ۲۰۰۴ء کوکیا۔ یہ حملے قصر سفیدکے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *