ہوس گروہی گروپ
شام کو ولیمہ کا پروگرام تھا یہ تقریب شہر کے ایک شادی ہال میں تھی اس تقریب میں شرکت کے لیےا زبکستان میں یہ ایک فیملی میوزیک گروپ ہے اس گروپ میں بھائی بہن اور والد سب کے سب ایک ہی فیملی سے ہیں ان کے والد کا نام رستم ہے جو ان بچوں کی کافی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔یہ گروپ ”ہوس گروہی“ کے نام سے جانا جاتا ہے ازبکستان میں ’ہو س‘ کالفظی معنی آرزو کے ہیں ۔یہ کافی مقبول گروپ ہے ان کی ایک خاصیت یہ ہے کہ یہ ہندستانی فلمی نغموں کو بہت خوبصورتی سے گاتے ہیں جبکہ یہ اردو ہندی نہ بول پاتے ہیں اور نہ سمجھ سکتے ہیں مگر جس خوبصورتی سے الفاظ اور لہجے کی ادائیگی کرتے ہیں وہ قابل داد ہے ۔یہ حسن اتفاق ہے کہ ہم اس تقریب کے لیے ایک ہی مہمان خانے میں رکے۔یہ گروپ ہندستان میں بھی کافی مقبول ہیں میں بھی اس گروپ سے۔ واقف تھا اس لیے جب ان سے غیر متوقع طور پر ملاقات ہوئی اور ساتھ رہنے کا موقع ملا تو انتہائی خوشی ہوئی ۔رستم صاحب اور ان کے بڑے صاحب زادے چونکہ انگریزی میں بات کر سکتے تھے اس لیے بہت آسانی ہوئی ۔