Home / Socio-political / قوموں کے زوال کے اسباب

قوموں کے زوال کے اسباب

الحاج بدیع الزماں خان


قوموں کے زوال کے اسباب

جو قوم حکومت کے ایوانوں سے دور ہوگی پھر کیوں نہ وہ لاچار و مجبور ہوگی؟

پھر کیوں نہ اس کی مسجدیں شہید کی جائیں گی؟

پھر کیوں نہ اس کی معیشت تباہ کی جائے گی؟

پھر کیوں نہ اسے نیست و نابود کرنے کے لئے ۳۶/ ہزار سے بھی زائد فسادات کرائے جائیں گے؟

پھر کیوں نہ ٹاڈا، پوٹا، مکوکا جیسے خطرناک قوانین بنائے جائیں گے؟

پھر کیوں نہ اس پر بم بلاسٹ کئے جائیں گے؟

پھر کیوں نہ بٹلہ ہاؤس جیسے جھوٹے انکاؤنٹر کئے جائیں گے؟

پھر کیوں نہ خواجہ یونس جیسے نوجوانوں کو پولس حراست میں ہلاک کیا جائے گا؟

پھر کیوں نہ عشرت جہاں جیسی بہنوں کو جعلی پولس انکاؤنٹر میں ہلاک کیا جائے گا؟

پھر کیوں نہ سہراب الدین کی طرح دورانِ سفر بس سے اتار کر ہلاک کیا جائے گا؟

پھر کیوں نہ مولانا غلام یحییٰ کی ضمانت لینے کو بھی لوگ گھبرائیں گے؟

پھر کیوں نہ مراد آباد، بھیونڈی، علی گڈھ وغیرہ کی طرح گھریلوصنعتوں کو برباد کیا جائے گا؟

پھر کیوں نہ فسادیوں سے بچنے کے لئے یکجا ہوئے عورتوں اور بچوں کو تالا لگاکر زندہ جلادیا جائے گا؟

پھر کیوں نہ گجرات کی طرح قتل عام کیا جائے گا؟

پھر کیوں نہ ریل میں سفر کر رہی خواتین کو برقع کے فیتے سے گلا گھونٹا جائے گا؟

پھر کیوں نہ ہر شعبے میں تعصب کیا جائے گا؟

پھر کیوں نہ کرفیو لگا کر گولی ان کے سر اور سینے پر ماری جائے گی؟

پھر کیوں نہ نصاب کی کتابوں کے ذریعے انھیں مایوس کیا جائے گا؟

پھر کیوں نہ بہت سے دوسرے ملک میں بہتر ملازمت پانے والوں کو میڈیکل ٹیسٹ میں فیل کیا جائے گا؟

پھر کیوں نہ بہتر ملازمت کے لئے دئے گئے بایوڈیٹا کو غائب کیا جائے گا؟

پھر کیوں نہ ان کی مسجدوں میں بم دھماکے کرائے جائیں گے؟

پھر کیوں نہ قبرستانوں میں بھی بم دھماکے کرائے جائیں گے؟

پھر کیوں نہ ان دھماکوں میں انھیں بے گناہوں کو ہی گرفتار کیا جائے گا؟

پھر کیوں نہ ان کی زبان کو دہشت گردوں کی زبان کہا جائے گا؟

پھر کیوں نہ ان کی بستیوں میں گندگی کے انبار نظر آئیں گے؟

پھر کیوں نہ اس قوم کے پولس مخبر اور دیگر شعبوں میں ۸۰/ فیصد دلال پائے جائیں گے؟

پھر کیوں نہ ان کے علاقوں میں ویڈیوپر فحش فلمیں آسانی سے دکھائی جائیں گی؟

پھر کیوں نہ اس قوم کی ۷۰/ فیصد لڑکیاں قحبہ خانوں میں ملازمت کرتی نظر آئیں گی؟

پھر کیوں نہ اس قوم کے بچے بچیاں صبح ۴/ بجے گندگی کے انبار میں رزق تلاش کرتے نظر آئیں گے؟

پھر کیوں نہ اس قوم کے ۷۰/ فیصدی بچے مزدوری کرتے ہوئے گرفتار کئے جائیں گے؟

پھر کیوں نہ اس قوم کی جیلوں میں پچاس فیصدی قیدی نظر آئیں گے؟

پھر کیوں نہ اس قوم کی ووٹرلسٹ سے زیادہ تر نام خارج نظر آئیں گے؟

پھر کیوں نہ لنگڑوں، لولوں، اندھوں جیسے معذوروں کے لئے ہمارے بزرگوں کی وقف کردہ زمینوں پر لوٹ مار اور ناجائز قبضے کئے جائیں گے؟

پھر کیوں نہ سازش کے تحت اکثریتی علاقوں کی حد بندی کر کے نمائندگی روکی جائے گی؟

پھر کیوں نہ اس قوم کو حق کی بجائے خیرات دینے کا صرف اعلان ہی کیا جائے گا؟

پھر کیوں نہ اس قوم کو مہتر سے بدتر ہونے کی رپورٹ پیش کی جائے گی؟

پھر کیوں نہ خوف وہراس پیدا کرنے کے لئے مدرسوں میں چھاپے مارے جائیں گے؟

پھر کیوں نہ ان کے تعلیمی اداروں کی منظوری رد کی جائے گی؟

پھر کیوں نہ بی یو ایم ایس جیسی کار آمد ڈگری یافتہ ڈاکٹروں کے یہاں چھاپے مارکر انھیں پولس جیپ میں بٹھا کر عوام میں ذلیل کیا جائے گا؟

پھر کیوں نہ ان کے علاقوں میں دانستہ پانی کی قلت پیدا کی جائے گی؟

پھر کیوں نہ ان کے علاقوں کے گٹروں سے بہتا گندہ پانی راستوں پر جمع نظر آئے گا؟

پھر کیوں نہ ان بستیوں میں صاف صفائی، صحت عامہ کا ناقص انتظام ہوگا؟

پھر کیوں نہ انھیں سہم سہم کر رہنے پر مجبور کیا جائے گا؟

پھر کیوں نہ فائر بریگیڈ کے ہوتے ہوئے ان کی بستیاں اور تجارتی ادارے خاک ہوتے رہیں گے؟

پھر کیوں نہ تسلیمہ نسرین اور سلمان رشدی جیسے پلید لوگوں کو ملک میں بار بار بلاکر اس قوم کی دلآزاری کی جائے گی؟

پھر کیوں نہ دستاویزوں میں اس قوم کے لوگوں کے نام جان بوجھ کر غلط لکھے جائیں گے؟

پھر کیوں نہ کچھ عیار لیڈران صرف جذباتی بیان دے کر پوری قوم کو بیوقوف بناتے رہیں گے؟

پھر کیوں نہ دھوکے باز پارٹیاں ڈرا ڈرا کر اس قوم کے ووٹ لیتی رہیں گی؟

پھر کیوں نہ اپنی پارٹی کے ذریعے اپنے مطالبات و حقوق منوانے کی جد وجہد کی جائے؟

پھر کیو ں نہ اپنے ووٹوں کو علیحدہ و نمایاں کیا جائے؟

پھر کیوں گذشتہ برسوں کے نقصانات کا حساب لیا جائے؟

پھر کیوں نہ بھیڑ سے ہٹ کر اپنے وجود کا احساس دلایا جائے؟

پھر کیوں نہ اپنے جمہوری حقوق کے تحت اپنی پارٹی کے ذریعہ اپنے مطالبات منونے کے لئے دھرنے اور احتجاج کئے جائیں؟

پھر کیوں نہ ۶۳/ سالوں تک دھوکہ کھانے کے بعد قوم کو حق و انصاف دلانے و سرخرو ہونے کے لئے اس فارمولے پر ہی عمل کیا جائے؟

9320814313

envirobk@in.com

About admin

Check Also

یہ دن دورنہیں

امریکہ نے پاکستان کی سرزمین پر پہلاڈرون حملہ ۱۸جون ۲۰۰۴ء کوکیا۔ یہ حملے قصر سفیدکے …

2 comments

  1. yeah sub kuch tu Pakistan main huta hai.

  2. مگر حکومت میں موجود افراد بھی کیا کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔۔ اور جو ایوان تک پہنچ بھی جاتا ہے وہ کاہے کا قوم کا غم رکھتا ہے ؟؟؟؟

    شکریہ

    نوٹ : ایک گزارش ہے کہ کمینٹس کا فونٹ بڑا کر دیں گیں تو بہتر ہوگا۔۔ کہ پڑھنے میں آسانی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *