Home / Socio-political / 6دسمبر! فِن لینڈ (FINLAND)کا یوم ِ آزادی

6دسمبر! فِن لینڈ (FINLAND)کا یوم ِ آزادی

6دسمبر! فِن لینڈ (FINLAND)کا یوم ِ آزادی

تحریر! محمد اکرم خان فریدی

 

          دنیا کا ہر ملک جغرافیائی،آبادی،رہن سہن،بول چال ،سیاسی اور رنگ ونسل کے اعتبار سے اپنی الگ حیثیت کا مالک ہے۔اور اِن ممالک کے بارے میں معلومات رکھنا اِس دور کی اہم ضرورت ہے۔آج میں آپکو یورپ کے ایک ترقی یافتہ ملک کے بارے میں چند معلومات فراہم کرنے جارہا ہوں جسے فِن لینڈ کے نام سے پکارا جاتا ہے ۔یہ یورپ کے شمالی حصہ میں واقع ہے ،پچپن لاکھ کے قریب آبادی پر مشتمل مُلک فِن لینڈ یورپ میں آبادی کے لحاظ سے تےسرے اور رقبہ کے لحاظ سے آٹھومیں نمبر پر ہے۔اسکے جغرافیائی مطالعہ کے مطابق اسکے مشرق کی جانب رشیہ،جنوب کی جانب فن لینڈ اور ہسٹونیا کا سمندر،مغرب میں سوےڈن اور بوتھانیہ کا سمندر جبکہ اسکے شمال میں ناروے واقع ہے۔فن لینڈ میں بہت سارے شہر لیوےلو،مونیو،کولاری،کیمی جاروی،کیلوسلکا،ٹورمیو،کیمی،ٹیوالکوسکوی،راہی،کجانی،یےوائسکا،سےناجوکی،جیسالمی،لےکسا،ھومانٹسی،جامسا،آنی کوکسی،پارکانو،وےرات،سےوولےنا،پےکساماکی،ٹےمپئر،لہتی،فورسا،پوری،سالو،ہانکو،پوروو،ہیوائنکا،ولےما،لےپنرانتا،ماٹرا اور کوکولا واقع ہمیں جنکو فن لینڈ کے نقشے پر با آسانی تلاش کیا جا سکتا ہے۔جبکہ سطح سمندر سے 25مےٹر اونچائی پر واقع شہر ہےلسنکی اس ملک کا دارلخلافہ ہے۔اس ملک میں دو خواتےن صدر اور وزےر اعظم کے دو بڑے عہدوں پر فائز ہمیںجبکہ وزارتِ خارجہ ،منسٹری آف جسٹس،وزارتِ داخلہ،وزارتِ  دفاع،وزارتِ خزانہ ،وزارتِ تعلےم و ثقافت،وزارتِ زراعت و جنگلات،وزارتِ ٹرانسپورٹ،وازرات صحت وسوشل آفےئرز اور وزارتِ ماحولیات میں محنتی لوگ خدمات انجام دے کر اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہمیں۔ دنیا بھرمیں قائم کردہ فن لینڈ کے سفارت خانوں میں جو لوگ کام کر رہے ہمیں وہ بھی اپنے ملک کا نام روشن کرنے میں کوئی کسر نہمیں چھوڑ رہے۔فن لینڈ میں دو زبانمیں فِنش اور سوےڈش عام طور پر بولی جاتی ہمیں اور یہ جدید صنعتی ممالک میں سے ایک ہے ،اسکی معشےت کا زیادہ ترا نحصار لکڑی،مےٹل ،انجےنئرنگ،ٹیلی کمیونیکیشن اور الیکٹرنکس کی مصنوعات پر ہے۔یہ ملک اپنی مصنوعات کے لئے لکڑی کے علاوہ بہت سارا خام میٹریل دوسرے ممالک سے امپورٹ کرتا ہے۔وسیع جنگلات نے اِس ملک کی بہت ساری آبادی کو روزگار مہیا کر رکھا ہے جبکہ لکڑی کی برآمد سے اس ملک کو وسیع آمدنی ہو رہی ہے ۔قارئین! کرسمس کے موقع پر فن لینڈ میں بہت جوش وخروش ہوتا ہے ،پورے سال میں سب سے زیادہ جوش وخروش سے کرسمس کا تہوار منایا جاتا ہے ۔یہ تہوار 23دسمبر سے شروع ہو کر 26دسمبر کو ختم ہو جاتا ہے۔ترکو شہر میں واقع برنکالا مینشن جہاں 24دسمبر کو امن کے لئے دعا ہوتی ہے اور لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بڑے پرتپاک انداز میں ملتے ہمیں اور بعد میں کرسمس ڈنر سے لطف اندوز ہوتے ہمیں۔ 32ائر پورٹوں پر مشتمل یہ خوبصور ت ملک نہ صرف دیکھنے کے قابل ہے بلکہ یہاں اعلیٰ تعلےم کے حصول کے لئے بہت سارے مواقع ہمیں۔وزارتِ تعلےم براہ راست پرائمری تا ےونےورسٹی تعلےمی معیار کو مانےٹر کرتی ہے ۔یہاںوزارتِ تعلےم اور نےشنل بورد آف اےجوکےشن تعلےمی پالےسی پر عمل درآمد کروانے کے پابند ہمیں ۔فن لینڈ میں 20یونیورسٹیاں ہمیں جو اپنے فیصلے کرنے میں مکمل طور پر خود مختار ہمیں جبکہ انکے بجٹ کا 70فےصد یہاں کی حکومت فراہم کرتی ہے۔مقامی حکومتوں اور مختلف تنظیموں کے زیرِ سایہ یہاں 28پولی ٹےکنےک ادارے مختلف نوعےت کی تربےت فراہم کر رہے ہمیں،اِن اداروں کو حکومت کی جانب سے بھی فنڈز مہیا کئے جاتے ہمیں۔فن لینڈ کی حکومت سےنئر شہرےوں کو بھی تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہت سارے مواقع پیدا کرتی ہے۔بےرونِ ممالک سے آنے والے طالب علموں کو بھی بہت ساری سہولیات سے نوازا جاتا ہے۔قارئین۱ یہ بہت حےران کن بات ہے کہ فن لینڈ میں 80فےصد لوگ علمی مقاصد کے حصول کے لئے لائبریری ضرور جاتے ہمیں۔لہذا یہاں کی حکومت نے عوام کی سہولت کے لئے لاتعداد لائبریریوں کا وسیع نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے۔فن لینڈ کی حکومت نے ہر شہری کو مذہبی آزادی دے رکھی ہے جبکہ ہیومن رائٹس کے فروغ کے لئے بھی بہت کام ہو رہا ہے،خواتین،بچوں ،معذوروں،اور اقلیتی افراد کے حقوق کے لئے حکومت نے خصوصی توجہ دے رکھی ہے ۔فن لینڈ کی حکومت عوام کو اچھی صحت کا مالک بنانے کے لئے کھےلوں کے بہت سارے مواقع فراہم کرتی ہے ۔اس مقصد کے لئے حکومت سالانہ30ملین یورو خرچ کرتی ہے ۔اس ملک میں سات ہزار آٹھ سو سپورٹس کلب ہمیں جہاں ہر سال 350000بچے اور جوان جبکہ500000کے قریب عمر رسیدہ لوگ سپورٹس کلبوں کی سہولیات سے مستفیدہوتے ہمیں۔فن لینڈ کو آزاد ہوئے 93سال بیت گئے ہمیں۔1917ءمیں آزادی حاصل کرنے والا یہ ملک2010 ءمیں فن لینڈ کو رہن سہن ،صحت ،تعلیم ،سیاست اور ماحولیات کے لحاظ سے دنیا کا بہترین ملک قرار دیا گیا ۔1917ءمیں آزاد ہونے والے فِن لینڈ میں ہر سال 6دسمبر کو یوم آزادی بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔اِ س ملک کی حکومت کے علاوہ سفارت خانوں اور مختلف سماجی تنظیموں کے دفاتر میں رنگا رنگ تقریبات منعقد ہوتی ہمیں ۔اِ سی طرح کی ایک تقریب اسلام آباد میں منائی جاتی ہے جسکی نگرانی پاکستان میں موجود فِن لینڈ کے سفیر کرتے ہمیں۔لکڑی ،انجینئرنگ ،ٹیکنالوجی اور پیداوار،کاغذ،کےمیکل اور ٹیکسٹائل کے شعبوں ساتھ ساتھ مزید بہت سارے شعبوں

 میں فِن لینڈ پاکستانی تاجروں کی بھی مدد کر سکتا ہے ۔علاوہ ازمیں 400کے قریب فن لینڈ کی کمپنیاں چائنہ اور انڈیا میں چل رہی ہمیں لیکن پاکستان میں لاءاینڈ آرڈر اور سکیورٹی کی صورتحال کے پیشِ نظر یہ کمپنیاں چاہتے ہوئے بھی پاکستان کا رُخ کرنے کو تیار نہمیں ہمیں۔پاکستان میں تعینات فِن لینڈ کے سفےر ”اوسمو لےپونن“ نے پاکستان اور فِن لینڈ کے تعلقات میں مثبت نتائج حاصل کرنے کے لئے بہت محنت کی لیکن افسوس کہ آج تک فن لینڈ میں پاکستان اپنا سفارت خانہ اورتجارتی قونصلیٹ کا دفتر قائم نہیں کر سکا۔پاکستان میں فن لینڈ کے سفیر ”اوسمو لےپونن“ کا کہنا ہے کہ آج اگر پاکستان ہمارے ملک میں تجارتی نمائندہ مقرر کردے تو وہ فِن لینڈ سے بہت فائدہ لے سکتا ہے۔

          بہر حال فِن لینڈ کی حکومت اور عوام کی اپنے ملک اور قوم کے ساتھ محبت قابلِ تحسین ہے ۔اور دنیا میں امن کا پیغام پھیلانے والی یہ حکومت اور قوم یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کی مستحق ہے۔میں اپنی طرف سے فِن لینڈ کے صدر،وزیر اعظم،وزیر خارجہ،پاکستان میں تعینات فن لینڈ کے سفیر اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو 6دسمبر!یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محمد اکرم خان فریدی

کالم نگار،36مجاہد نگر،جنڈیالہ روڈ شےخوپورہ شہر۔فون نمبر +92 3024500098

email:   capibd@gmail.com

About admin

Check Also

یہ دن دورنہیں

امریکہ نے پاکستان کی سرزمین پر پہلاڈرون حملہ ۱۸جون ۲۰۰۴ء کوکیا۔ یہ حملے قصر سفیدکے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *