How to install Urdu on your computer/ laptop
اپنے کمپیوٹر پر اردو کیسے لکھیں
تکنیکی ہدایات
یہ ہدایات ان لوگوں کے لیے ہیں جو Windows XPیا Vista استعمال کرتے ہیں
اپنے کمپیو ٹر پر اردو لکھنے کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں،اس طرح آپ اپنے کمپیوٹر پر ان پیج کے علاوہ Word پربھی اردو میں سوالات لکھ سکتے ہیں۔اگر آپ کے کمپیوٹر میں بیک اپ فائل ہے تو Windows XP کی CD کی ضرورت نہیں، ورنہ Windows XP کی CDڈالیں۔
1. پہلے Start بٹن سے Control Panel میں جا کر Regional and Language Options پر کلک کریں
2. لینگویج ٹیب کا انتخاب کریں اور انتخاب کرنے کے بعد Install Files for Complex Script and right to-left languages(Including Thai)
پر ٹک (√)کا نشان لگائیں۔
3. پھر Apply بٹن کو کلک کریں ۔
4. پھر Details بٹن پر کلک کریں ۔
5. اس کے بعد Add بٹن پر کلک کریں۔ پھر Input Language پر کلک کر کے Urdu کو منتخب کر لیں ۔اس کے بعد آپ باہر آجائیں۔
6. اور Key Board layout /IME: پر کلک کر کے Phonetic کو منتخب کرلیں۔اس کے بعد OK بٹن کلک کر کے باہر آجائیں۔
اب آپ اردو فونٹ انسٹال کرلیں
¢ فونٹ اور کی بورڈ کی دستیابی : انٹرنیٹ سے براہ راست اردو کے مختلف فونٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اردو کے اہم فونٹ کے نام ۔
نوری نستعلیق، نوری نستعلیق کشیدہ، نسخ، علوی نستعلیق وغیرہ
¢ نوٹ: ان ہدایات پر عمل کرنے کے بعد آپ کے کمپوٹر کے نیچے لائن میں Taskbar پر EN کا نشان بن کر آجائے گا۔اب آپ کوجب بھیWord میں اردو لکھنا ہو یا ای میل کرنا ہو، فیس بُک پر جانا ہو یا کسی اور پروگرام پر کام کرنا ہو آپ بصد شوق پورے کمپیوٹر کو اردو میں استعمال کر سکتے ہیں ۔صرف اتنا کرنا ہے کہ Taskbar پر EN کو کلک کریں گے تو UR کا نشان بھی دکھے گا۔اس پر کلک کرکے براہ راست اردو میں لکھنا شروع کر دیں۔
نوٹ :
ہمارے ویب سائٹ کے بلاگ کےصفحے سے کی بورڈ اور اردو کے خوبصورت فونٹ ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں