Home / Socio-political / دہلی کو دہلانے کی سازش

دہلی کو دہلانے کی سازش

Dr> Khwaja Ekram

آج صبح دہلی کی ہائی کورٹ میں جس وحشیانہ طریقے سے بم بلاسٹ کیا گیا اور معصوموں اور بے قصوروں کی جان لی گئی وہ انسانیت کو شرمسار کرتی ہے ۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ لوگ انسان کی جان کو اتنی بے قیمت کیوں سمجھنے لگے اور کس پاداش میں لوگوں کو اپنے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ دہشت پسند وں نے پوری دنیا  کو اپنے منحوس سائے سے گھیر رکھا ہے۔ کچھ ممالک تو ایسے ہیں جو مستقل دہشت گردی کے شکار ہیں ۔ ان ممالک میں ہندستان بھی شامل ہے ۔ ہندستان کو پچھلے کئی برسوں سے دہشت گرد کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ْ  لیکن ان کی یہ کوشش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی ۔

آج کے اس بم دھماکے میں ۱۴ لوگ موت کے منہ میں چلے گئے اور تقریبا ۹۰ لوگ زضخمی ہوئے ہیں ۔  لیکن حیرت یہ ہےکہ پہلے سے یہ اطلا ع  تھی کہ دہلی میں دہشت گردانہ حادثہ ہو سکتا ہے اس کے با وجود کوئی احتایطی تدبیر کامیاب نہیں ہوسکی اور حیرت اس بات پر بھی ہے کہ دہلی ہائی کورٹ میں اس سے پہلے بھی ایک دھماکہ ہوا تھا پھر بھی حکومت اور انتظامیہ نے کوئی کار گر کوشش نہیں کی جس کے نتیجےمیں آج یہ حادثہ ہوا۔

اس حادچے کی میں شدیدلفظوں میں مذمت کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس میں شریک دہشت گرد کیفر کردار تک پہنچیں گے۔

About admin

Check Also

یہ دن دورنہیں

امریکہ نے پاکستان کی سرزمین پر پہلاڈرون حملہ ۱۸جون ۲۰۰۴ء کوکیا۔ یہ حملے قصر سفیدکے …

One comment

  1. Jab kabhi hind me bam dhmaka hota hai. Mulk ke legislature ka aham rool hota hai…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *