سرخیاں اپکی متن ہمارا تحریر..روف عامر پپا
س۔ مجھے ن لیگ کی نیت پر شک ہے ۔گیلانی
ج۔ انکے کان میں سرگوشی کریں کہ اگلی باری انکی ہے نیت صد فیصد درست ہوجائیگی
س۔متحدہ کا یوسی ناظم ہلاک ۔خبر
ج۔ کیا مکافات عمل بھی قانون ربی نہیں
س۔ لیاری کی کالعدم پیپلز امن کمیٹی کا گرو بنارس ہلاک ۔ خبر
ج۔ کیا لیاری والوںکو متحدہ کے یوسی ناظم کی شہادت کا علم نہیں تھا؟
س۔ رحمن ملک کی ضمانت منسوخ ۔خبر
ج واہ۔ مشرف اور شوکت عزیز کو مبارک ہو انکی سزائیں رحمن ملک کے سر ۔
س۔بدقسمت ہے وہ قوم جو سزایافتہ رہنماوں کو ہیرو مانتی ہے۔جسٹس
ج۔ خوش بخت ہے وہ قوم جسکی عدلیہ رحمن ملک کو راندہ درگا بنادیتی ہے۔
س۔ سٹیل مل کرپشن کیس تمام ملزمانوں کی گرفتاری کا حکم۔ ہوائی خبر
ج۔ملزمان کو سزائے موت دی جائے ویسے pp ہے ہی غدار۔ائین جمہور اور ایٹمی قوت کا خالق بھٹو بھی توایسا تھا۔
س۔ پارلیمنٹ نے ناٹو سپلائی کی مخالفت نہیں کی حنا ربانی فارن منسٹر
ج۔ حنابی بی ناٹو یا پارلیمان سے سناواں کوٹ ادو کے لئے ایک پنجاب یونیورسٹی لے لیں اپکا نام امر ہوجائیگا۔
س۔ امریکی پارلیمان نے ناٹو سپلائی کو کولیشن امداد سے مشروط کر دیا۔
ج۔ وہ قت دور نہیں جب پاکستانی قوم کی نیکر اتارنے کا بل پاس کرنے پر اسے کوئی ندامت ہوگی۔ میں شرمائے س۔برطانوی ہائی کمشنر نے لاہوریوں کے ساتھ برطانوی ملکہ الزبتھ کی سالگرہ منائی۔ رپورٹر
ج۔ ازادی کی 6 دہائیوں کے باوجود انگریزوں سے وفاداری کا عنصر ہمارے رگ و پے میں زندگی بنکر دوڑتا ہے۔
س۔سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا 10 جبکہ عمر میں تین سال کی رعائت ہوگی۔صوبائی وزیراعلی
ج۔ ویل ڈن کیا کوٹہ میرٹ پر ہوگا یا انکی نامزدگی ن کے mpa s کریں گے
س۔امریکہ نے سانحہ سلالہ پر کئی مرتبہ معافی مانگنے کا ارادہ کیا مگر ؟
ج۔ امریکہ جی ایسا کرنا نمرودیت فرعونیت اور استعماریت اور سرماداریت کی توہین نہ ہوگی؟ کیا کبھی آقا و ملجی غلاموں سے معافی مانگا کرتے ہیں
س؟ کراچی میں دو ہلاکتیں؟ خبر
ج۔ کیا ٹارگٹ کلرز چھٹی پر تھے یا پولیس کی فرض شناسی ک کا منجمد ضمیر جاگ اٹھا؟