Home / Socio-political / ہندستان پر سی آئی کے مہیب سائے

ہندستان پر سی آئی کے مہیب سائے

تقریباً ایک ماہ سے ہر اخبار ، رسائل ، نیوز کے نشریاتی ادارے میں ہیڈلی اور رانا کی گونج سنائی دے رہی ہے ، مگر ہیڈلی کے بہانے اور کئی  گوشے اجاگرہوئے ۔ اجاگر نہیں بلکہ بے نقاب ہوئے ۔ ہندستان کے خفیہ ادراے  ہر محاذ پر ناکام رہے یہ تو اسی دن ثابت ہو گیا تھا جس دن ممبئی پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا  لیکن اس کے ایک سال کے بعد  ‘‘ماسٹر مائنڈ’’  کا سراغ  لگا ۔ یہ بھی عجیب بات ہے کہ جب بھی کوئی پکڑا جا تا ہے وہی ماسٹر مائنڈ ہو جا تاہے ۔ خیر یہ ہیڈلی بھی کئی ماسٹر مائینڈ میں سے ایک ہے ، بقول ناقابل اعتبار حوالوں کے ، اب اس کی گرفتاری کی کہانی بھی خوب اس کے  گرفتار ہوتے ہی تمام نیوز چینل چیخ چیخ کر یہ کہنے لگے کہ اب سار پردہ فاش ہ و جائے گا۔ یہ  نیوز چینل والے بھی خوب ڈارمہ کرتے ہیں ، سچائی یہی ہے کہ اب نیوز چینل کم او ر  ڈرامہ زیادہ ۔ ایک تو خبر کو خبر نہیں رہنے دیتے ،سلیقے سے اسے تبصرے میں تبدیل کرنے کا ہنر بھی جاتا رہا ۔مشکل یہ ہے کہ گرافکس اور ایمینشن کے ذریعے باضابطہ یہ چینل والے خیالی مقامات اور ملاقات کی تفصیلات اتنے بے ڈھب طریقے سے دیکھاتے ہیں کہ اکثر اوقات ٹی وی ہی بند کرنی پڑتی ہے۔ خیر ان صحافتی ہنگاموں کے درمیان ۔ لیکن نہیں ایک بات اور بھی رہ جاتی ۔ جی جیسے ہے ہمارے صحافی حضرات ( میر ی مراد وہی گیلمر کہے جانے والے نیوز چینل والے ہیں )ہنگامہ کھڑا کرتے  ہیں ۔ حکومتی ترجمان کے ساتھ ساتھ سارے ادارے ان کی ہاں میں ہاں ملانے لگتے ہیں ۔ سبھوں نے وہی بات دہرائی جو الیکٹرونک میڈیا کے ڈرامہ بازوں نے کی ۔ آناً فاناً خفیہ ادارے کی ایک ٹیم امریکہ روانہ ہوئی ۔لیکن نہ صرف مایوسی ہاتھ لگی بلکہ بڑی شرمندگی کے ساتھ گھر لوٹے کیونکہ امریکی اداروں نے ان سے تفیش کی اجازت نہیں دی ۔ لیکن دوسر ی جانب ہندستانی اداروں کی فراخدلی یا حماقت کہیں کہ امریکی ایجنٹ ہندستان آئے ،و ہ سب معلومات حاصل کر کے بغیر کسی ہنگامے کے واپس لوٹ گئے ، ان کی دیکھا دیکھی انھوں نے بھی امریکہ کا پروگرام بنایا اور اپنا سا منہ لے کر واپس آئے ۔

          بات یہیں ختم نہیں ہوتی تمام معاملات میں امریکہ اب دوستی کا دم بھرتا ہے او ر دہشت گردی کے حوالے سے کہیں کچھ ہو فورا ً میدان میں کود پڑتا ہے ۔ لیکن جب کوئی ان کا شہری پکڑتا جاتا ہے تو جیسے انھیں سانپ سونگھ جاتا ہے ۔تب امریکہ ان معلومات کو کسی سے شئیر نہیں کرتا ۔لیکن دنیا بھر کی معلومات پر ان کی ا جارہ داری ہے۔ ابھی پاکستان میں بھی چند امریکی شہری اسی حوالے سے پکڑے گئے ہیں ۔ وہاں کا حال بھی اس سے جداگانہ نہیں ۔ خیر بات ہندستان کی ہو رہی ہے ۔  مجھے کچھ دنوں پہلے کی بات یاد آتی ہے کہ جب ہیلری کلنٹن نے یہ کہا تھا کہ ہندستان اور پاکستان پر جنگ کے بادل منڈ لا رہے رہیں ۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ خبر انھیں کیسے معلوم ہوئی ؟ لیکن یہ کیسے ہوتا ہے کہ وقت سے پہلے انھیں اطلاع مل جاتی ہے ، اب یہ اطلاع ہوتی ہے یا ان کی پلاننگ یہ قارئین بھی سمجھ سکتے ہیں ۔کیونکہ امریکی باشندے کے پکڑے جانے پر وہ واویلا نہیں مچ رہا ہے جو قصاب کے بکڑے جانے پر مچا تھا ۔

          لیکن اس سے بھی ایک تعجب کی بات یہ ہے کہ ہندستانی قونصلیٹ سے اسی ہیڈلی کے ویزا کے تمام کاغذات غائب ہوجا تے ہیں اورکسی کو پتا بھی نہیں چلتا ۔ یہ اپنے آپ میں حیرت کی بات ہے کہ یہا ں سے یہ دستاویز کیسے غائب ہوئے ۔ یا تو کوئی عملہ ہی ملا ہوا ہے ۔ لیکن کس سے ملا ہوا ہے ظاہر ہے سی آئی کے کسی ایجینٹ سے ہی تو ملا ہوگا ،ورنہ اور کسی کو اس کی کیا ضرورت ہے ۔ ہیڈلی کی گرفتاری سے کئی ایسے گوشے ھکل کر سامنے آئے ہیں جن سے لگتا ہے کہ ہندستان سی آئی کے سامنے بے دست و پا ہو گیا ہے۔

****

About admin

Check Also

یہ دن دورنہیں

امریکہ نے پاکستان کی سرزمین پر پہلاڈرون حملہ ۱۸جون ۲۰۰۴ء کوکیا۔ یہ حملے قصر سفیدکے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *