Home / Literary Activities / طنطا یونیورسٹی مصر میں خواجہ اکرام کااستقبال

طنطا یونیورسٹی مصر میں خواجہ اکرام کااستقبال

طنطا یونیورسٹی مصر میں  خواجہ اکرام کااستقبال

ہندستانی طرز میں ملبوس مصری طلبہ نے ہندستانی نغموں سے مہمان کا کیا استقبال

پروفیسر خواجہ اکرام  نے مصر کے اپنے دس روزہ دورے میں عین شمس یونیورسٹی،جامعہ ازہر ،اسکندریہ یونیورسٹی کے بعدطنطا یونیورسٹی میں مشرقی زبانوں کےاہم شعبہ،شعبۂ اردو کو خطا ب کیا۔طنطایونیورسٹی اپنی گو ناگوں خصوصیات کی وجہ سے قاہرہ،مصر میں منفردشناخت رکھتی ہے۔ جس میں مشرقی زبانوں کے تحت اردو کا شعبہ قائم ہے۔جو مصر میں اردو کامنفردشعبہ  تصور کیا جاتاہے۔واضح رہے کہ پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین  اردو کے پہلے ادیب  ہیں جنہوں نے مصر کی یونیورسٹیز میں اردو زبان وادب کی نمائندگی کی ہے۔

پروفیسر خواجہ اکرام نےطنطا یونیورسٹی میں بعنوان ’’ہم عصر تخلیقی ادب‘‘پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو بلاشبہ آج ہندوپاک کی گلیوں سے نکل کر دوردرازممالک  کو اپنا گرویدہ بنا چکی ہے۔آج اردوکی نئی بستیاں بسانے کی ضرورت نہیں ہےبلکہ  خود بس رہی ہے ۔یہ اردوزبان کاکرشمہ ہے کہ آپ سب اردوکے طالب علم اورشیدائی ہیں ۔مصر میں اردوطلبا وطالبات کی کثرت کو دیکھ کر آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچ رہی ہے ۔اردو زبان کبھی ختم نہیں ہوسکتی ۔اس کے نوحہ گرکو مصر میں آکر اردوکی مقبولیت کا اندازہ لگانا چاہیے کہ کس قدر لوگ اس زبان سے خود کو جوڑ ے رکھاہے ۔اردواب برصغیر ہی تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ زبان متعدد بر اعظموں میں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔اس کی ایک زندہ مثال مصر ہے۔کیوں کہ اردو کی رگ وپے میں عربی اور مصری تہذیب وثقافت کے عناصر شامل ہیں۔مصرسے ہمارا رشتہ نہ صرف تہذیبی اور علمی ہے،بلکہ اسلامی نظریات وتواریخ کے پس منظر میں مصرمینارۂ نور ہے۔ قبل ازیں ڈین طنطا یونیورسٹی اور صدرشعبہ مشرقی زبان ڈاکٹرمدحت حمادنے اپنےاپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ پروفیسر خواجہ اکرام اردوزبان وادب کے مشہورومعروف اسکالر ہیں۔موجودہ وقت میں پروفیسر خواجہ اکرام سفیر اردوکی حیثیت رکھتے ہیں۔پوری دنیا میں اردوزبان وادب  کے تئیں کس قدر مستعدی دکھاتے ہیں اس کا اندازہ ہم جیسے لوگوں کو زیادہ ہے۔ہماری ایک آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہر ممکن مددفراہم کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہم لوگ دل سے سفیر اردوکا استقبال کرتے ہیں کہ موصوف پہلے ہندستانی اردو ادیب ہیں جنھوں نے مصر کی مختلف یونیورسٹیز کا دورہ کیا ہے۔مرحباائے سفیر اردومرحبا۔سرزمین مصر میں ہم آپ کا صمیم قلب سے استقبال کرتے ہیں۔

واضح ہوکہ طنطا یونیورسٹی میں پروفیسر خواجہ اکرام کا استقبال بالکل انوکھے انداز میں کیاگیا۔ ایک طالبہ نے ہندستانی لباس پہن کر اور تین طالبات نےہندستانی نغمے کوگا کرپروفیسر خواجہ اکرام کا پرجوش طریقے سے استقبال کیا۔یہ انداز نہ صرف اردوسے محبت کا اظہار تھا بلکہ اردوتہذیب یعنی ہندستانی تہذیب وثقافت سے لگاؤ کا برملا اظہاربھی تھا۔ اس اہم کاوش کے لیے پروفیسر خواجہ اکرام نے اردو اورفارسی کے تمام اساتذہ،طلبہ اورطالبات کا شکریہ اداکیا۔پروگرام کے بعد بڑی گرمجوشی کے ساتھ طلبہ وطالبات نے ملاقاتیں کیں اور اردوسیکھنے  کے ۔لیے ہندستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا

received_448073015612776 received_448073105612767

received_448073155612762 received_448073568946054 received_448073588946052 received_448073602279384 received_448073605612717 received_448073625612715 received_448073642279380 received_448073978946013 received_448074018946009 received_448074028946008 received_448074048946006 received_448074072279337 received_448074075612670 received_448074098946001 received_1740942382616156 received_1740943509282710 received_1740943572616037 received_1740943642616030 received_1740943712616023 received_1740943985949329 received_1740944082615986 received_1740944139282647 received_1740944342615960 received_1740944425949285 received_1740944552615939 received_1740944609282600 received_1740944655949262 received_1740944709282590 received_1740944749282586 received_1740944795949248۔

29063270_448061225613955_2460477203557646336_n[1] 29066908_448061282280616_6767457922516516864_n[1] 29101134_448060762280668_6243748564132954112_n[1] 29103915_448061502280594_3254564713253568512_n[1] 29104177_448061078947303_6614332648967897088_n[1] 29177477_448066965613381_2095094594701099008_n[1] 29214609_10215338307399369_1106206079609121853_n[1]

About admin

Check Also

اردو غزل کے چند نکات

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین  اردو غزل  کے چند  نکات دنیا کی تمام زبانوں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *