Home / Literary Activities / عین شمس یونیورسٹی ، قاہرہ مصر: میں اردو سیمنار

عین شمس یونیورسٹی ، قاہرہ مصر: میں اردو سیمنار

مصراور ہندستان کےما بین تعلقات میں استحکام اردو کے سبب بھی ممکن ہے

پروفیسر خواجہ اکرام 

عین شمس یونیورسٹی قاہرہ، مصر میں اردو اور بین الاقوامی صورت حال پرتوسیعی خطبہ پیش کرتے ہوئے پروفیسر خواجہ اکرام نے کہا کہ مصراور ہندستان کےما بین تعلقات میں استحکام اردو کے سبب بھی ممکن ہے۔ انھوں نے مزید یہ کہا کہ اردو اور عربی زبان میں ہندستانی تہذیب وثقافت اور مصری تہذیب وثقافت کی عظیم الشان وراثتیں موجود ہیں۔ مصر میں اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلبہ کو دیکھ کر محسوس ہورہا ہے کہ میں مصر میں نہیں بلکہ ہندستان کی کسی یونیورسٹی میں ہوں۔ پروفیسر خواجہ اکرام نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ مصر میں جس قدر اردو کے فروغ کے لیے کام ہورہا ہے اور جتنی کثیر تعداد میں مصرکی نامور جامعات میں اردو کے شعبے موجود ہیں ، ان سے اردو دنیا ناواقف ہے جو افسوس کی بات ہے لیکن انھوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس سمت میں کام کریں گے۔

اس خصوصی لیکچر کا اہتمام عین شمس میں شعبہ اردو کی صدر رانیا محمد فوزی نے کیا تھا۔ اس سیمنار کا آغاز عین شمس یونیورسٹی کی ڈین پروفیسر سوزان قلینی نے کیا ، اپنے خطاب میں انھوں نے پروفیسر خواجہ اکرام کا استقبال کرتے ہوئے مصر اور ہندستان کے درمیان تہذیبی روابط کو بحال کرنے پر زور دیا ۔ صدر شعبہ اردو پروفیسر رانیا محمد فوزی نے اپنی یونیورسٹی کی خدمات اور اردو کی تدریس کی صورت حال سے سامعین کو متعارف کرایا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ ہماری دعوت پر طویل سفر کر کے ہندستان کے نامور پروفیسر نے شرکت کرکے ہمارے اساتذہ اورطلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ اس کے بعد پروفیسر خواجہ اکرام نے اردو کی صورت حال پرگفتگو کرتے ہوئے مصر میں اردو کے فروغ کی کوششوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر مروہ لطفی نے سیمنار کی نظامت کی اور عربی میں خواجہ اکرام کی تقریر کی تلخیص پیش کی۔ اس کے بعد بڑی گرمجوشی کے ساتھ طلبہ وطالبات نے ملاقاتیں کیں اور اردوتعلیم کے لیے ہندستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

28468750_10215261875328615_2762915182742370725_n[1] 28471726_10215262001651773_6193187337246081024_n[1] 28471772_10215262007771926_6196724062425710592_n[1] 28577114_10215262195056608_9161443882103524341_n[1]received_1732038756839852 received_1732040766839651 received_1732042126839515 received_1732043900172671-ANIMATION received_1732044620172599 received_1732045083505886 received_1732045463505848 received_1732045840172477(1) received_1732045840172477 received_1732046106839117(1) received_1732046106839117 received_1732046690172392(1) received_1732046690172392 received_1732047013505693 received_1732048433505551 received_1732049046838823 received_1732049996838728received_1732020456841682 received_1732023553508039 received_1732031846840543 received_1732032903507104(1) received_1732032903507104 received_1732040766839651 received_1732041253506269 received_1732045840172477 received_1732046106839117 received_1732048896838838 received_1732049046838823 received_1732050986838629 received_1732054710171590

About admin

Check Also

مشاہدات

میرے سفرناموں کا مجموعہ “مشاہدات” جلد منظر عام پر آئے گا Share on: WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *